امریکا نے منشیات فروشوں کی معاونت کا الزام لگا کر کولمبیا کے صدر اور اہل خانہ پر پابندی لگا دی

ہفتہ 25 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو، ان کے اہلِ خانہ اور ایک اعلیٰ وزیر پر وسیع پیمانے کی پابندیاں عائد کر دی ہیں، الزام لگایا ہے کہ صدر پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروش گروہوں کو پروان چڑھنے دیا اور شمالی امریکا تک منشیات کی ترسیل کی اجازت دی۔

صدر پیٹرو نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط کی گئی ہیں اور کئی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: منشیات امریکا اسمگل کرنے والی آبدوز تباہ، ٹرمپ کا 25000 امریکیوں کو موت سے بچانے کا دعویٰ

امریکی محکمہ خزانہ کے سیکریٹری اسکاٹ بیسنٹ نے جمعہ کو بیان میں کہا کہ پیٹرو کے 2022 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد کولمبیا میں کوکین کی پیداوار دہائیوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جس نے امریکہ میں منشیات کی بھرمار کر دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنے اور منشیات کی اسمگلنگ کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واشنگٹن کے مطابق یہ پابندیاں کولمبیا کی خاتونِ اوّل ویرونیکا ڈیل سکوورو الکوسر گارشیا، صدر کے صاحبزادے نکولاس پیٹرو، اور وزیر داخلہ آرمندو بینیدیٹی پر بھی عائد کی گئی ہیں۔ ان سب کے امریکی اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور کسی بھی امریکی ادارے کو ان کے ساتھ لین دین سے روک دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بحریہ کے جہاز یرموک کا آپریشن 262 ارب کی منشیات برآمد، امیر بحر کی مبارکباد

صدر ٹرمپ نے اس سے قبل پیٹرو کو ‘ناکام رہنما’ اور ‘غنڈا’ قرار دیتے ہوئے کولمبیا کو ‘منشیات کا اڈہ’ کہا تھا۔ اپنے ایکس پیغامات میں صدر پیٹرو نے امریکی اقدام کو ‘ظالمانہ اور استعماری رویے کی علامت’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘ہم کسی کے غلام نہیں، نہ ہی کسی کے سامنے جھکیں گے۔’

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکا نے حال ہی میں کیریبین اور بحرالکاہل میں مبینہ منشیات بردار کشتیوں پر فضائی حملے کیے، جن میں درجنوں افراد مارے گئے۔ واشنگٹن نے دعویٰ کیا کہ یہ کشتیاں وینیزویلا سے منسلک تھیں، تاہم کولمبیا نے ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے امریکا سے بین الاقوامی قانون کی پاسداری کا مطالبہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک بھارت میچ سے قبل بابر اعظم کا جونیئر کھلاڑیوں کو اہم مشورہ

اپوزیشن احتجاج جاری، اراکین کو پارلیمنٹ کے اندر محبوس رکھا گیا ہے، تحریک تحفظ آئین کا الزام

ایپسٹین اسکینڈل کی گونج برطانیہ تک، سابق سفیر مینڈلسن سے جواب طلب

آلو کے کاشتکاروں کے لیے خوشخبری: مریم نواز کا وزیراعظم شہباز شریف کو برآمدات بڑھانے کے لیے خط

گلگت بلتستان میں سی ٹی ڈی یونٹ فعال، خصوصی تھانہ قائم

ویڈیو

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

عمران خان سے سیاسی اختلافات ذاتی دشمنی نہیں، آنکھ کی تکلیف پر سیاست کرنا مجرمانہ کوشش ہے، طارق فضل چوہدری

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟