سنیپ چیٹ کا نیا فیچر “مائی اے آئی” کیا ہے؟

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ٹیکنالوجی کی دنیا میں مصنوعی ذہانت نے جب سے قدم رکھا ہے ہر طرف اس کے ہی چرچے ہیں، یہی وجہ ہے کہ تقریبا ہر ٹیکنالوجی میں مصنوعی ذہانت کو ضم کرنے کی دوڑ جاری ہے۔ بہترین AI تحریری ایپس سے لے کر Microsoft تک ہر جگہ مصنوعی ذہانت کا ہی بول بالا نظر آرہا ہے اور اب اس دوڑ میں سوشل میڈیا بھی کسی سے پیچھے نہیں ہے۔

حال ہی میں دنیا کی مقبول ترین شارٹ ویڈیو سٹریمنگ ایپ سنیپ چیٹ نے بھی چیٹ جی پی ٹی پر مبنی ایک اے آئی ٹول متعارف کروا دیا ہے۔ یہ فیچر شروع میں صرف ان صارفین کو میسر تھا جو سنیپ چیٹ پلس استعمال کر رہے تھے اور ماہانہ فیس ادا کر کے اس فیچر سے مستفید ہو رہے تھے لیکن اب یہ فیچر سنیپ چیٹ کے تمام صارفین کو فراہم کردیا گیا ہے۔

سنیپ چیٹ کا چیٹ جی پی ٹی مائی AI بوٹ ہے کیا؟

نیا سنیپ چیٹ چیٹ بوٹ مصنوعی ذہانت کی طاقت کو سوشل میڈیا پر لانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ چیٹ بوٹ ایک دوست کی طرح کام کرتا ہے۔ سنیپ چیٹ کے صارفین مختلف چیزوں اور موضوعات کے بارے میں بات کرنے کے لیے نئے AI چیٹ بوٹ کا استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس میں کچھ ایسی خصوصیات بھی ہیں جو اسے باقی اے آئی بوٹس سے مختلف بناتی ہیں۔ سنیپ چیٹ کے مطابق یہ فیچر صارفین کو اے آر لینسز تجویز کرے گا اور مختلف تصاویر پر ردعمل بھی ظاہر کرے گا۔اس کے علاوہ سنیپ چیٹ کی جانب سے پہلا جنریٹیو اے آئی فلٹر بھی متعارف کرایا گیا ہے جسے کاسمک لینس کا نام دیا گیا ہے۔

 

سنیپ چیٹ کے مطابق یہ فیچر اوپن اے آئی کی جی پی ٹی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے اور ممکنہ طور پر جدید ترین GPT 3.5 زبان کا ماڈل استعمال کرتا ہے۔ چونکہ یہ ایک ہی ٹکنالوجی پر مبنی ہے، اس لیے یہ دیگر چیٹ جی پی ٹی جیسی ایپس کی طرح کام کرتا ہے۔

سنیپ چیٹ کا ‘My AI’ اسسٹنٹ آپ کے لیے کیا کر سکتا ہے؟

صارفین اپنا وقت گزارنے کے لیے نئےMy AI بوٹ کو گفتگو کے ساتھی کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم، نیا AI چیٹ بوٹ متعدد دوسرے کاموں میں مدد بھی کر سکتا ہے جیسے کہ آپ کو مشورے دے سکتا ہے ، آپ کو مختلف موقعوں پر نئے آئیڈیازتجویز کر سکتا ہے، شاعری لکھ سکتا ہے۔

تاہم، واضح رہے کہ یہ ChatGPT کا مکمل طور پر پورٹیبل ورژن نہیں ہے۔ اسنیپ چیٹ کا مائی اے آئی چیٹ بوٹ آپ کے لیے مضامین، بلاگ پوسٹس یا ہوم ورک نہیں کر سکتا۔ چونکہ Snapchat AI ایک ساتھی کی طرح ہے، آپ اسے ایک حسب ضرورت نام دے سکتے ہیں اور اس کے چیٹ وال پیپر کو بھی اپنی مرضی کے مطابق بنا سکتے ہیں۔

اپنے چیٹ فیڈ سے اسنیپ چیٹ ‘مائی اے آئی’ کو کیسے ہٹایا جائے؟

اگر آپ ان صارفین میں سے ہیں جوسنیپ چیٹ My AI بوٹ کو استعمال کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں، تو آپ چیٹ بوٹ کو غیر فعال کر سکتے ہیں۔ اپنی چیٹ فیڈ سے ہٹانے کے لیے اس چیٹ کو ان پن کر سکتے ہیں اور یہاں تک کہ اسے مکمل طور پر ہٹا سکتے ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ میں نے روکی، صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ذکر چھیڑ دیا

سعودی عرب اور امریکا کا اسٹریٹجک ڈیفینس سمیت متعدد اہم معاہدوں پر دستخط

ٹرمپ کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں عشائیہ، کونسی اہم شخصیات شریک ہوئیں؟

الاقصیٰ کے امام شیخ عکرمہ صبری پر ’اشتعال انگیزی‘ کا مقدمہ؛ الزامات من گھڑت قرار

امریکی کانگریس ایپسٹین فائلز جاری کرنے پر متفق، ٹرمپ نے بھی اعتراض ختم کردیا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر، تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ