کروڑوں روپے کی منتقلی، مونس الہٰی کو ایف آئی اے نے طلب کر لیا

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مونس الہٰی کے بینک اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے کے اضافے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے طلب کر لیا۔ حاضر نہ ہونے پر یک طرفہ کارروائی کا بھی عندیہ دے دیا۔
بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کے صاحبزادے مونس الہٰی کو ’فیڈرل انوسٹیگیٹو ایجنسی‘ (ایف آئی اے )نے ’فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ‘ (ایف ایم یو) کی رپورٹس پر ذاتی حیثیت میں ’ٹمپل روڈ‘ آفس میں طلب کیا ہے

Notices to Moonis Ellahi by A. Khaliq Butt on Scribd

بتایا گیا ہے کہ مونس الہٰی کے بینک اکاؤنٹس میں 2021 سے 2022 کے دوران کروڑوں روپے کا اضافہ ہوا ہے، یہ رقم 8 مختلف اکاؤنٹس سے ان کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مونس الہٰی کو پیر کو’ ایف آئی اے‘ آفس واقع ٹمپل روڈ طلب کیا ہے، اگر وہ اس دوران پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف ادارہ یک طرفہ کارروائی بھی کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp