پی ٹی آئی مریدکے جلسہ: لاہور ہائی کورٹ نے درخواست واپس لینے پر نمٹا لی

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کو مریدکے میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

 لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے پی ٹی آٸی کے ضلع شیخوپورہ کے صدرعمر آفتاب ڈھلوں کی درخواست پر سماعت کی۔

 سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ملکی حالات کے پیش نظر جلسہ منسوخ کردیا گیا ہے، لحاظہ درخواست واپس لینے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے تحریک انصاف کی مریدکے میں جلسہ کرنے سے روکنے کی درخواست واپسی کی استدعا منظور کر لی۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے درخواست میں نشاندہی کی گئی تھی کہ تحریک انصاف نے مرید  کے میں جلسہ کرنے کا اعلان کیا اور جلسے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دی لیکن تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

درخواست میں بتایا گیا تھا کہ ہرسیاسی جماعت کو اپنا جلسہ کرنے کا آئینی حق ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ تحریک انصاف کو مریدکے میں جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم