چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ بنگلہ دیش، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (عسکری)، نشانِ امتیاز (ملٹری)، سرکاری دورے پر بنگلہ دیش پہنچے جہاں انہوں نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ناظم الحسن، چیف آف ایئر اسٹاف ائیر چیف مارشل حسن محمود خان، اور پرنسپل اسٹاف آفیسر آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم کمرال حسن سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی و عسکری تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کو ریلیف؟ اہم فیصلہ ہوگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی ملک دشمنوں کو آخری وارننگ

فریقین نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان برادرانہ تعلقات کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک باہمی احترام اور خودمختاری کی بنیاد پر تعلقات کو مزید وسعت دیں گے۔

دورے کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹکس، سلہٹ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیکلٹی اور طلبا سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی بھارت کو وارننگ، علی امین کی نوکری بچ گئی

بنگلہ دیش کی سول و عسکری قیادت نے پاک افواج کے پیشہ ورانہ معیار، دہشتگردی کے خلاف قربانیوں اور قومی سلامتی کے فروغ میں کردار کو سراہا۔

دورے کے آغاز پر سیناکنجو میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، جبکہ انہوں نے شکھا انیربان یادگار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟