پیپلز پارٹی احساس محرومی کا شکار چھوٹے صوبوں کو اہمیت دیتی ہے، بلاول بھٹو زرداری

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بات چیت کی۔

ملاقات میں تحریک انصاف کی جانب سے ملک میں سیاسی کشیدگی میں اضافے اور جلاؤ گھیراؤ اور تشدد کی سیاست کی مزمت کی گئی جبکہ قوم کی جانب سے منفی سیاست کو مسترد کرکے پاک فوج اور قومی سلامتی کے اداروں پر بھرپور اعتماد پر اظہار اطمینان کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات میں بلوچستان کی تعمیر و ترقی اور مسائل کے حل پر بھی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر میر عبد القدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی وفاق کے عملی تعاون کے بغیر ممکن نہیں، بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے فنڈز میں بھی کمی کا سامنا ہے۔ پی پی ایل کی جانب سے بلوچستان کے واجبات کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ہے۔

ملاقات میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی احساس محرومی کے شکار چھوٹے صوبوں کو اہمیت دیتی ہے۔

بلوچستان کے مالی مسائل کے لیے وزیراعظم اور متعلقہ وفاقی وزراء سے بات کروں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp