کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، سلمان آغا جنوبی افریقہ کے خلاف پرامید

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے جنوبی افریقہ کے خلاف منگل سے شروع ہونے والی 3 میچوں کی سیریز سے قبل ٹیم کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 میچز میں پنک تھیم کٹ متعارف کرنے کا مقصد کیا ہے؟

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی 20 کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ باقی 2 میچز 31 اکتوبر اور 2 نومبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔

نئے اور پرانے کھلاڑیوں کا شاندار امتزاج

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے کہا کہ ہماری ٹیم میں نئے اور واپس آنے والے کھلاڑیوں کا دلچسپ امتزاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک متوازن اور کامل اسکواڈ ہے اور میں اس ٹیم کی قیادت کرنے پر بہت پرجوش ہوں اور امید ہے کہ شاندار سیریز ہوگی۔

مزید پڑھیے: پاکستان جنوبی افریقہ ٹی 20 سیریز، ٹرافی کی رونمائی کردی گئی

سلمان علی آغا نے یاد دلایا کہ حال ہی میں بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے صفر کے مقابلے میں 3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

کپتان نے کہا کہ ہم نے بنگلہ دیش کے خلاف شاندار کرکٹ کھیلی اور میں پرامید ہوں کہ جنوبی افریقہ کے خلاف بھی مثبت نتائج آئیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا جنوبی افریقہ اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد اپنے منصوبوں پر تسلسل سے عمل کرنا ہے اور ہماری ٹیم میں وہ قابلیت ہے جو کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتی ہے۔

’جنوبی افریقہ کی ٹیم خطرناک ہے لیکن ہم بھی تیار ہیں‘

سلمان آغا نے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی مضبوط ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ ان کے چند اہم کھلاڑی زخمی ہیں مگر مہمان ٹیم اب بھی ایک خطرناک حریف ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ڈیوڈ ملر اور جیرالڈ کوٹزی انجری کا شکار ہیں مگر کرکٹ میں ایسا ہوتا رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے متبادل کھلاڑی بھی بہت اچھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: جنوبی افریقہ کے خلاف شکست کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ رینکنگز میں پاکستان کی تنزلی

کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ ایک شاندار ٹیم ہے لہٰذا ہمیں بہترین کارکردگی دکھانی ہوگی تاکہ انہیں شکست دے سکیں اور ہم یہی کرنے کے لیے تیار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ناسا کی بڑی کامیابی: دمدار ستارے میں پانی کے اجزا کی دریافت

کیا ڈونلڈ ٹرمپ تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑ سکتے ہیں؟

افغانستان سے پاکستان پر حملہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

برازیل میں پولیس آپریشن، ہلاکتوں کی تعداد 132 تک جا پہنچی

اب روبوٹ صفائی، ورزش اور بزرگوں کی دیکھ بھال بھی کر سکتے ہیں، یہ قابل بھروسہ ہوں گے؟

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی