کچھی: مسلح افراد کا سرکاری عمارتوں اور تھانوں پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیر کی شام بلوچستان کے ضلع کچھی میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری عمارتوں پر حملہ کر دیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا۔

پولیس کے مطابق، کچھی کے علاقے بھاگ ناڑی میں درجنوں مسلح افراد نے سرکاری بینک، نادرا آفس، پولیس اور لیویز تھانوں پر بھاری اسلحے سے حملہ کیا۔

اس دوران شرپسندوں نے نادرا آفس اور لیویز تھانے کو نذرِ آتش کر دیا، جس کے نتیجے میں دفتر میں موجود ریکارڈ جل گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچیں، جہاں مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او انسپکٹر لطیف کھوسہ شہید ہوگئے، فائرنگ سے ایک کانسٹیبل بھی زخمی ہوا، جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق، فائرنگ کا تبادلہ کئی منٹ تک جاری رہا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان: تحصیل زہری پر مسلح افراد کا حملہ، سرکاری عمارتیں جلا دیں، ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا

مقامی افراد کے مطابق، حملہ آوروں کی تعداد 30 سے 40 کے درمیان تھی، جو گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار اور جدید اسلحے سے لیس تھے۔

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

اس سے قبل آج صبح ڈی سی کیچ کی گاڑی کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے دھماکا کیا گیا تھا، جس میں تاہم ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟