وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں اعلیٰ سطح رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی عرب باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیا معنی رکھتے ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ریاض میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس کے موقع پر ہوئی۔ جس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف اور دونوں ممالک کی کابینہ کے سینیئر ارکان بھی شریک تھے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے خوشگوار ماحول میں ملاقات
ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دونوں ممالک کی اعلیٰ قیادت شریک رہی pic.twitter.com/kjgBOeW4fm— Pervaiz Sandhila (@chsandhilaa) October 27, 2025
ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر توانائی، تجارت، سرمایہ کاری کے نئے منصوبوں اور معاشی تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
قبل ازیں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ ریاض پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
Prince Mohammed bin Abdulrahman bin Abdulaziz, Deputy Governor of Riyadh, receiving Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif upon his arrival at King Khalid International Airport to attend the 9th Edition of Future Investment Initiative.#PakistanSaudiPartnership pic.twitter.com/2j0NMovnyx
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 27, 2025
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ریاض کے نائب گورنر شہزاہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز، پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر احمد فاروق نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: صحرا کو کیسے قابل کاشت بنائیں؟ پاکستان سعودی عرب سے مدد لینے کا خواہاں
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور بلال بن ثاقب وزیراعظم کے ہمراہ اعلی سطح وفد میں شریک ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔














