خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، عمران خان نے سہیل آفریدی کو اہم پیغام پہنچا دیا

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی صوابدید سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم مختصر رکھیں۔

آج اڈیالہ جیل میں عظمیٰ خان کی اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد انہوں نے علیمہ خان اور دیگر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں ملاقات کے لیے پٹیشنز دائر کی جائیں، اور یہ ہدایات سلمان اکرم راجا تک پہنچائی جائیں گی۔

عظمیٰ خان نے بتایا کہ ملاقات میں عمران خان کو خیبر پختونخوا کے جلسے سے متعلق آگاہ کیا گیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق کارکنان نے لانگ مارچ کی خواہش ظاہر کی تو عمران خان مسکرا دیے۔

عظمیٰ خان نے کہاکہ انہیں عدالتوں سے کسی قسم کی امید نہیں ہے، تاہم انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ایک مختصر ٹیم تشکیل دیں، اور واضح کیا کہ انہوں نے کسی فرد کا نام تجویز نہیں کیا۔ یہ مکمل اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے مطابق عمران خان نے مزید کہاکہ پارٹی پیغامات سلمان اکرم راجا کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔

ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علامہ راجا ناصر عباس اور محدود خان اچکزئی کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی، جبکہ احمد چھٹہ اور بلال اعجاز کو عہدوں سے ہٹانے پر بھی سوال اٹھایا، یہ کہہ کرکے وہ ان کے پرانے ساتھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر پشاور سے کیا گفتگو ہوئی؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تفصیل بتادی

عمران خان نے ہدایت دی کہ توہین عدالت کی درخواست فوری طور پر دائر کی جائے اور یہ بھی کہاکہ ہائیکورٹ سے تاریخ لیے بغیر واپس نہ آیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سڈنی واقعے پر پاکستان کے خلاف ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ

سڈنی حملے کے مرکزی کردار ساجد اکرم کا بھارتی پاسپورٹ منظرِ عام پر آ گیا

دوست ممالک کی کوششوں سے کابل میں افغان علما کا جرگہ، پاکستان کا خیر مقدم اور امن کے قیام پر زور

پی آئی اے کی نجکاری کے آخری مراحل میں، ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن کا بوجھ کون اٹھائے گا؟

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں