وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کور کمانڈر پشاور سے ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بتا دیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہاکہ کور کمانڈر وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مبارک باد دینے آئے تھے، ان سے کوئی آفیشل گفتگو نہیں ہوئی۔
کور کمانڈر وزیراعلی سیکرٹریٹ مبارک باد دینے آئے تھے ان سے کوئی آفیشل گفتگو نہیں ہوئی۔ ہمارا موقف وہی ہے جو پاکستان تحریک انصاف کا، عمران خان کا موقف ہے۔ میں ایک صوبے کا چیف ایگزیٹو ہوں میرے آفس میں چیف سیکرٹری ہو کورکمانڈر یا دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران آئیں گے صوبائی معاملات… pic.twitter.com/nL66gVFECW
— PTI (@PTIofficial) October 28, 2025
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہمارا مؤقف وہی ہے جو پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ہے، میں ایک صوبے کا چیف ایگزیٹو ہوں، میرے دفتر میں چیف سیکریٹری، کورکمانڈر یا دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران آئیں گے، جن سے صوبائی معاملات پر بات چیت ہوگی۔
بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جس سے بھی بات ہوگی اس میں مؤقف میرا وہی ہے وہی رہے گا جو میرے لیڈر عمران خان کا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کور کمانڈر پشاور کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا اسٹیبلشمنٹ سے تصادم، صوبائی مشینری جام، عوام نظرانداز
سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا حلف اٹھا لیا ہے، تاہم ابھی تک انہوں نے کابینہ تشکیل نہیں دی۔ آج ایک بار پھر وہ عمران خان سے ملنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے لیکن انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔














