وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے 102ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں پاکستان کے عوام کی جانب سے اپنے بھائی صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے برادر عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیے: ترک قوم کی استقامت دنیا بھر کے لیے مشعلِ راہ ہے، ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر صدر آصف زرداری کا پیغام
انہوں نے کہا کہ صدر اردوان کی جرات مندانہ اور متحرک قیادت میں ترکی کی شاندار ترقی اور اقتصادی بحالی نے دنیا بھر میں تحسین حاصل کی ہے۔ ہمیں اپنے ترک بھائیوں کی کامیابیوں پر فخر ہے اور ہم ان کے اس سفرِ ترقی میں ان کے پختہ شراکت دار رہیں گے۔
On the auspicious occasion of the 102nd Republic Day of Turkiye, I join the people of Pakistan in extending our warmest felicitations to my dear brother President @RTErdogan and to the brotherly people of Turkiye.
Over the decades, Turkiye’s remarkable transformation and… pic.twitter.com/yed0rJzsIu
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 29, 2025
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ ایمان، تاریخ اور اخوت کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں جو جغرافیہ اور وقت کی حدود سے ماورا ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں نیا باب رقم، پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اسپیکرز اجلاس اختتام پذیر
وزیراعظم نے مزید کہا کہ صدر اردوان کی دانا قیادت میں پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، اور ہم اپنے دیرینہ اور آزمودہ تعلقات کو مشترکہ مفادات کے تمام شعبوں میں مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
ترکیہ میں ہر سال 29 اکتوبر کو یومِ جمہوریہ منایا جاتا ہے، جو 1923 میں جمہوریہ ترکی کے قیام کی تاریخی یادگار ہے۔














