پاک-امریکا تعلقات میں نئے دور کا آغاز، خام تیل سے بھرا پہلا جہاز آج پاکستان پہنچ گیا

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکا سے خام تیل کی کھیپ آج (بدھ) بلوچستان کے ساحل کے قریب سینرجیکو پاکستان لمیٹڈ  کے آف شور ٹرمینل پر پہنچ گئی۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام ملک کی توانائی درآمدات میں تنوع لانے اور اسلام آباد و واشنگٹن کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کی سمت ایک تاریخی قدم ہے۔

 10 لاکھ بیرل امریکی خام تیل

امریکی بندرگاہ ہیوسٹن  سے 14 ستمبر کو روانہ ہونے والا ایم ٹی پیگاسس  نامی جہاز جو سُوئز میکس کلاس  ٹینکر ہے تقریباً 10 لاکھ بیرل  ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل لے کر آج پاکستان کے ساحلی پانیوں میں لنگر انداز ہوا۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان کا پہلی بار امریکی خام تیل درآمد کرنے کا معاہدہ، اکتوبر میں پہلی کھیپ کراچی پہنچے گی

کمپنی کے مطابق یہ پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا تیل بردار جہاز ہے جو ملک کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوا۔

 پاکستان امریکا تجارتی تعلقات میں نیا باب

سینرجیکو کے مطابق یہ ترسیل اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والے ایک دوطرفہ تجارتی معاہدے کے تحت ممکن ہوئی، جس کے ذریعے پاکستان کو امریکا سے براہِ راست توانائی مصنوعات درآمد کرنے کی اجازت ملی۔

یہ پاکستان کی پہلی تیل کی خریداری ہے جو مشرقِ وسطیٰ کے بجائے امریکا سے کی گئی ہے جہاں سے اب تک پاکستان 90 فیصد سے زائد خام تیل حاصل کرتا رہا ہے۔

کمپنی نے بیان میں کہا کہ یہ پاکستان کے توانائی شعبے کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ ایم ٹی پیگاسس کی آمد پاکستان امریکا تجارتی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

 متبادل ذرائع اور پائیدار توانائی حکمتِ عملی

کراچی میں قائم یہ آئل ریفائنری، جو ملک کی سب سے بڑی ریفائنری ہے اور روزانہ 1,56,000 بیرل تیل صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کا واحد آف شور سنگل پوائنٹ مورنگ  نظام بھی چلاتی ہے جو بڑے آئل ٹینکروں کو سنبھال سکتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ نومبر کے وسط میں دوسرا امریکی تیل جہاز اور 2026 کے اوائل میں تیسرا جہاز درآمد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے تاکہ توانائی کے ذرائع میں مزید تنوع لایا جا سکے۔

 معاشی اور تکنیکی فوائد

توانائی ماہرین کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  (WTI) خام تیل کی ہلکی اور کم سلفر خصوصیات پاکستانی ریفائنریوں کے لیے زیادہ منافع بخش ثابت ہو سکتی ہیں،
جس سے نہ صرف ریفائننگ مارجن بہتر ہوں گے بلکہ مشرقِ وسطیٰ کے بھاری تیل پر انحصار بھی کم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ طے پا گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اظہارِ اطمینان

سینرجیکو نے 2017 میں بھی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آئل جہاز سنبھال کر ایک قومی ریکارڈ قائم کیا تھا، اور اب ایم ٹی پیگاسس کی آمد ایک نیا ریکارڈ بنائے گی جو پاکستان کے توانائی انفراسٹرکچر کی جدیدیت کی علامت ہے۔

کمپنی کے حکام کا کہنا ہے ’ہمیں فخر ہے کہ پاکستان کے توانائی شعبے کو ایک نئے دور میں داخل کرنے میں ہمارا کردار ہے۔ ملک کے سب سے بڑے تیل بردار جہاز کو کامیابی سے ہینڈل کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلیجی ممالک پر حملے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ

مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب، چین کی سیمی کنڈکٹر صنعت میں غیر معمولی تیزی

عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان دشمنوں سے ملاقاتیں، عابد شیر علی نے سوالات اٹھا دیے

پیٹرول کی قیمت میں کسی بڑے اضافے کا ارادہ نہیں، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

حکومت کا عوام کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کے اثرات سے بچانے کے لیے اہم اقدام

ویڈیو

ٹرمپ کی چیخیں، امریکا لیٹ گیا، اسلام آباد میں اہم بیٹھک، مذاکرات خفیہ کیوں؟

اورکزئی کی رابعہ بصری جو حصول علم کے لیے میلوں پیدل سفر کرتی ہیں

گلگت بلتستان کے شہریوں کا پاکستان کے لیے تن، من، دھن قربان کرنے کا عزم

کالم / تجزیہ

کرکٹ ورلڈ کپ 92‘ فتح کا 34واں سال

کیا عارضی جنگ بندی مستقل ہو سکتی ہے؟

جالب نامہ