آئی سی سی مینز ون ڈے بیٹنگ درجہ بندی: بھارتی اوپنر روہت شرما پہلے نمبر پر آگئے

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اوپنر روہت شرما نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی سی سی مردوں کی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں روہت نے ایڈیلیڈ میں 73 رنز کی اننگز کے بعد سڈنی میں ناقابلِ شکست 121 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ اس کارکردگی کے نتیجے میں وہ 781 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ افغانستان کے ابراہیم زدران اور کپتان شبمن گل کو پیچھے چھوڑ گئے۔ روہت کا یہ پہلا موقع ہے کہ وہ ون ڈے میں نمبر ون بنے ہیں، اس سے قبل وہ جولائی 2018 میں دوسری پوزیشن تک پہنچے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی رینکنگ: ٹاپ 10 میں بیٹنگ میں کوئی پاکستانی نہیں، بولرز میں نعمان علی 5ویں نمبر پر

دوسری جانب ابراہیم زدران مختصر مدت کے لیے افغانستان کے پہلے بیٹر بنے جنہوں نے ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی، جب دوسرے اور تیسرے میچ کے درمیان گل ان سے نیچے چلے گئے تھے اور روہت ابھی آگے نہیں بڑھے تھے۔

بھارتی نائب کپتان شریاس ایّر ایک درجہ بہتری کے ساتھ نویں نمبر پر آگئے ہیں، جب کہ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ دو درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے۔ لیگ اسپنر ایڈم زمپا بھی دو درجے اوپر ہو کر بارہویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ بھارت کے اسپنرز اکشر پٹیل چھ درجے اوپر ہو کر 31ویں اور واشنگٹن سندر 22 درجے ترقی کے بعد 73ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے نیوزی لینڈ کے خلاف ماؤنٹ مانگانوئی میں 135 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 23 درجے ترقی پاتے ہوئے کیریئر کی بہترین 25ویں پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے: آئی سی سی بھارت کا ترجمان بن گیا،  کھیل کے بجائے سیاست کی زبان بولنے لگا

ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے سعود شکیل ایک درجہ اوپر ہو کر 12ویں اور کپتان شان مسعود پانچ درجے اوپر ہو کر 42ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، جب کہ جنوبی افریقہ کے ٹونی ڈی زورزی سات درجے ترقی کے ساتھ 47ویں نمبر پر آگئے۔

جنوبی افریقہ کے اسپنر کیشَو مہاراج نو درجے ترقی کے ساتھ 13ویں نمبر پر آگئے ہیں، جنہوں نے راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف نو وکٹیں حاصل کیں۔ سائمن ہارمر نے دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کر کے 26 درجے ترقی کے بعد 45ویں پوزیشن حاصل کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط

دنیا کے عجائب گھروں میں ہونے والی 10 بڑی چوریاں

کراچی سمیت سندھ میں خسرہ کے کیسز میں خطرناک اضافہ، 57 اموات اور 4,200 متاثر

شبلی فراز کی نشست پر سینیٹ الیکشن، اے این پی نے حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا

شہباز شریف کی وطن واپسی: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا معاملہ آخری مراحل میں داخل

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی