کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ ہوا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نصیرآباد کے علاقے نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملہ کیا گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: شکارپور: ریلوے ٹریک دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں 4 مسافر زخمی
پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے مقام پر نامعلوم حملہ آوروں نے راکٹ فائر کیا، جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پشاور اور کوئٹہ کا ریلوے رابطہ منقطع، جعفر ایکسپریس 3 روز کے لیے معطل
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جعفر ایکسپریس بحفاظت ڈیرہ مراد جمالی پہنچ گئی ہے، اور تمام مسافر محفوظ ہیں۔













