ٹرمپ اور شی جن پنگ کی جنوبی کوریا میں ملاقات، تجارتی جنگ میں سیز فائر کی امید

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کے روز جنوبی کوریا کے شہر بسّان میں ملاقات کی، جسے دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں ممکنہ جنگ بندی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

یہ ملاقات ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) اجلاس کے موقع پر گِم ہائے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی۔ یہ دونوں رہنماؤں کی 2019 کے بعد پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔

شی سخت مذاکرات کار ہیں، ٹرمپ

صدر ٹرمپ، جن کے ہمراہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک بھی شریک تھے، نے بات چیت کے آغاز پر کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ملاقات ’انتہائی کامیاب‘ ہوگی۔
ان کا کہنا تھا، ’ہم ایک بہت کامیاب میٹنگ کرنے جا رہے ہیں، مجھے کوئی شک نہیں۔ لیکن وہ (شی) ایک بہت سخت مذاکرات کار ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیے چین اور امریکا کے درمیان دفاعی مذاکرات کا آغاز ہوگیا

چینی صدر شی جن پنگ نے مترجم کے ذریعے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کی 2 بڑی معیشتوں کے درمیان وقتاً فوقتاً اختلافات معمول کی بات ہے، تاہم وہ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔

 عالمی منڈیوں میں بہتری، یوان کی قدر میں اضافہ

ملاقات کی خبروں کے بعد چینی کرنسی یوان کی قدر ایک سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جب کہ وال اسٹریٹ اور ٹوکیو سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں میں مثبت رجحان دیکھا گیا۔
ماہرین کے مطابق سرمایہ کار اب تجارتی کشیدگی میں کمی کی امید کر رہے ہیں۔

 مذاکرات میں نئی پیش رفت

شی جن پنگ نے کہا کہ چند روز قبل دونوں ممالک کے مذاکرات کاروں نے ایک دوسرے کے ’بنیادی خدشات دور کرنے پر اتفاقِ رائے‘ حاصل کر لیا ہے۔
امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق چین ایک سال کے لیے ریئر ارتھ منرلز کی برآمد پر پابندی مؤخر کرے گا اور دوبارہ امریکی سویا بینز کی خریداری شروع کرے گا۔

تجارتی رعایتیں اور فینٹینیل پر امریکی مطالبہ

صدر ٹرمپ نے بدھ کو کہا تھا کہ وہ چینی اشیاء پر امریکی ٹیرف میں کمی کے بدلے بیجنگ سے فینٹینیل کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیکلز کے بہاؤ کو روکنے کی یقین دہانی چاہتے ہیں۔
فینٹینیل ایک مہلک مصنوعی منشیات ہے جو امریکا میں اموات کی سب سے بڑی وجہ بن چکی ہے۔

ٹک ٹاک اور ٹیکنالوجی کے معاملات پر بھی بات

ذرائع کے مطابق، ملاقات میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے مستقبل پر بھی بات چیت متوقع تھی، جسے امریکی حکومت نے چینی ملکیت کے باعث ممکنہ پابندی کی وارننگ دے رکھی ہے۔

 پرانے تجارتی معاہدے کا خاتمہ قریب، نئے معاہدے کی دوڑ

2019 میں طے پانے والے تجارتی معاہدے، جن کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح میں کمی کی تھی، 10 نومبر کو ختم ہونے والے ہیں۔
اسی لیے بسّان کی یہ ملاقات ایک نئے تجارتی فریم ورک کی تیاری کے لیے نہایت اہم سمجھی جا رہی ہے۔

 نایاب معدنیات اور دفاعی مسابقت

گزشتہ ہفتے چین نے ریئر ارتھ منرلز (نایاب معدنیات) پر برآمدی پابندیاں بڑھانے کی تجویز دی تھی جو ہائی ٹیک مصنوعات اور دفاعی ٹیکنالوجی میں بنیادی کردار رکھتی ہیں۔
ٹرمپ نے جواباً دھمکی دی تھی کہ وہ چینی برآمدات پر 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے اور امریکی سافٹ ویئر سے بننے والی مصنوعات کی چین کو برآمد پر پابندی لگا دیں گے۔

 ایٹمی تجربات کا عندیہ اور علاقائی خدشات

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹرتھ سوشل‘ پر ایک پیغام میں کہا کہ جی ٹو جلد ملاقات کر رہے ہیں، اور ایک الگ پوسٹ میں اعلان کیا کہ امریکہ ایٹمی تجربات میں اضافہ کرے گا تاکہ چین کے بڑھتے ہوئے ہتھیاروں کا مقابلہ کیا جا سکے۔
اس بیان پر سوال پوچھے جانے پر ٹرمپ نے کسی ردعمل سے گریز کیا۔

 تائیوان پر تناؤ، لیکن امریکا اپنے اتحادی کے ساتھ کھڑا ہے

چین کے H-6K بمبار طیاروں کی تائیوان کے قریب پروازوں کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا کہ تائیوان کو ان مذاکرات سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ امریکی قانون کے تحت واشنگٹن تائیوان کو دفاعی مدد فراہم کرنے کا پابند ہے۔

یہ بھی پڑھیے ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں

بسّان کی ملاقات صدر ٹرمپ کے 5 روزہ ایشیائی دورے کا آخری مرحلہ تھی، جس کے دوران انہوں نے جاپان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ نایاب معدنیات کے سمجھوتے طے کیے۔
امریکی صدر نے اس موقع پر کہا کہ دنیا جلد ہی ’ایک نیا، منصفانہ تجارتی نظام‘ دیکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ