’منت میں میرے پاس بھی کمرہ نہیں، کرائے پر رہ رہا ہوں‘، شاہ رخ خان

جمعہ 31 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو بتایا کہ اس وقت اپنے مشہور بنگلے ’منت‘ میں ان کے پاس کمرہ نہیں بلکہ وہ کرائے کے فلیٹ میں مقیم ہیں۔

شاہ رخ خان نے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک سوال جواب سیشن کا انعقاد کیا، اس دوران انہوں نے اپنے چاہنے والوں کے متعدد سوالات کے جوابات دیے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے 59 سال کی عمر میں جوان نظر آنے کا حیران کن راز فاش کردیا

ایک مداح نے مزاحیہ انداز میں شاہ رخ خان سے پوچھا کہ ’سر، آپ کی سالگرہ کے لیے ممبئی پہنچ گیا ہوں، لیکن کمرہ نہیں مل رہا۔ منت میں ایک کمرہ مل سکتا ہے؟‘

شاہ رخ خان نے اس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’منت میں تو میرے پاس بھی کمرہ نہیں ہے آج کل بھاڑے (کرائے) پر رہ رہا ہوں‘۔

اداکار کے اس جواب نے مداحوں کو خوب محظوظ کیا، اور سوشل میڈیا پر صارفین نے ان کے کرائے کے مکان کے حوالے سے مزید دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔ بعض مداحوں نے مزاحاً یہ بھی پوچھا کہ ’شاہ رخ خان کا کرایہ آخر کتنا ہوگا‘۔ تو کشھ نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ’مالک مکان کون ہے‘۔

ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان، ان کی اہلیہ گوری خان اور بچے اس وقت باندرا کے ایک عالیشان اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر ہیں۔ انہوں نے عارضی طور پر اپنے مشہور بنگلے ’منت‘ سے مارچ 2025 میں منتقلی اختیار کی تھی، کیونکہ بنگلے کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، جو آئندہ چند سالوں تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مکیش امبانی یا شاہ رخ خان، امیر ترین بھارتی کون؟ نئی فہرست جاری

شاہ رخ خان اتوار کے روز اپنی 60ویں سالگرہ منائیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ یہ موقع اپنے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں کے ساتھ علی باغ میں منانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ایسی خبریں بھی ہیں کہ اسی دن ان کی اگلی فلم، جو سدھارتھ آنند کے ساتھ ہے، کی پہلی جھلک بھی جاری کی جا سکتی ہے۔ پہلے کہا جا رہا تھا کہ فلم کا نام ’کنگ‘ ہوگا، لیکن سیشن کے دوران شاہ رخ نے بتایا کہ فلم کا نام ابھی سرکاری طور پر طے نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف

آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟