سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے عمرہ ویزا کے ضوابط میں اہم تبدیلیاں متعارف کرائی ہیں جو آئندہ ہفتے سے نافذالعمل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں:علاج سے بڑھ کر احتیاط: سعودی عرب کا صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کا نیا وژن
نئی پالیسی کے تحت اگر کسی زائر نے ویزا جاری ہونے کے 30 دن کے اندر سعودی عرب میں داخلہ نہ لیا تو اس کا ویزا خود بخود منسوخ ہو جائے گا۔

وزارت کے ذرائع کے مطابق ویزا کی مدتِ کارکردگی (یعنی سعودی عرب میں داخلے سے قبل) 3 ماہ سے کم کر کے ایک ماہ کر دی گئی ہے، تاہم داخلے کے بعد قیام کی اجازت بدستور 3 ماہ ہی رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کا پہلا ’ اسکائی اسٹیڈیم‘: سعودی عرب 2034ء کے فٹبال ورلڈ کپ میں نئی تاریخ رقم کرنے کو تیار
قومی کمیٹی برائے عمرہ و زیارت کے مشیر احمد بجعفیفر نے کہا کہ یہ اقدام اس لیے کیا گیا ہے تاکہ عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو بہتر انداز میں منظم کیا جا سکے، خاص طور پر موسمِ گرما کے اختتام اور مکہ و مدینہ میں درجہ حرارت میں کمی کے بعد زائرین کی آمد میں متوقع اضافے کے پیش نظر۔

رپورٹس کے مطابق رواں عمرہ سیزن کے آغاز (جون 2025) سے اب تک دنیا بھر سے 40 لاکھ سے زائد عمرہ ویزے جاری کیے جا چکے ہیں، جو گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ایک نیا ریکارڈ ہے۔
 
         
                
             
         
              
              
              
              
                 
                    













