معروف میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ایک اہم اپڈیٹ جاری کی ہے جس کے تحت اب پاس کیز (Passkeys) کے ذریعے انکرپٹڈ بیک اپ تک رسائی حاصل کی جا سکے گی۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے تھرڈ پارٹی گروپس متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی
اس نئے فیچر کے ذریعے وہ صارفین جو اپنا فون کھو بیٹھیں، اب اپنے واٹس ایپ ڈیٹا یا بیک اپ تک رسائی مختلف طریقوں سے حاصل کر سکیں گے، جن میں فنگر پرنٹ، فیس آئی ڈی یا سابقہ ڈیوائس کا اسکرین لاک کوڈ شامل ہیں۔

میٹا کے زیرِ ملکیت واٹس ایپ نے 2021 میں چیٹ بیک اپ کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن متعارف کرائی تھی، جس میں صارفین کو پاس ورڈ یا 64 حروف پر مشتمل خفیہ کلید یاد رکھنی پڑتی تھی۔ تاہم اب پاس کیز کے اضافے سے یہ ضرورت ختم ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ کا نیا فیچر، صارفین اپنا اسٹیٹس زیادہ افراد تک پہنچا سکیں گے
واٹس ایپ نے رواں سال مئی میں بتایا تھا کہ اس کے فعال صارفین کی تعداد تین ارب سے تجاوز کر گئی ہے، اور جلد ہی یہ نیا فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

ایپ میں انکرپٹڈ بیک اپ کو فعال کرنے کے لیے صارفین یہ راستہ اختیار کر سکتے ہیں:
Settings > Chats > Chat Backup > End-to-End Encrypted Backup
 
         
                
             
         
              
              
              
              
                 
                    














