رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوبر عمران ریاض خان کو نہ کبھی اٹھایا گیا اور نہ ہی ان کی زبان کٹی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران ریاض کے گمشدگی سے متعلق تمام دعوے جھوٹ پر مبنی ہیں۔
شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران ریاض خان کا یہ مؤقف درست نہیں کہ انہیں تین ماہ کے لیے حراست میں رکھا گیا تھا۔ ان کے مطابق، عمران ریاض اس دوران اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کسی کے ’مہمان‘ کے طور پر مقیم تھے، تاہم بعد میں یہ تاثر دیا گیا کہ انہیں اٹھایا گیا اور ان کی زبان میں لقنت پیدا ہو گئی۔
عمران ریاض کو نا کبھی اٹھایا گیا نا کبھی اس کی زبان کاٹی گئی۔ فیملی سمیت کسی خاص کا مہمان رہا۔ موٹر سائیکل سے چکوال میں اربوں کی جائداد کا مالک کیسے بنا۔ شیر افضل مروت۔ pic.twitter.com/qh4eigEVtv
— Adam (@DaniyalMyName) October 30, 2025
رکنِ قومی اسمبلی نے سوال اٹھایا کہ اگر عمران ریاض خان واقعی زبان کٹنے کے دعوے میں سچے ہیں تو انہوں نے کبھی اپنی زبان دکھائی کیوں نہیں؟ اور نہ ہی انہوں نے کسی ڈاکٹر کی رپورٹ پیش کی جس سے ان کے علاج کی تصدیق ہو سکے۔
شیر افضل مروت نے مزید الزام عائد کیا کہ عمران ریاض خان نے چکوال میں اربوں روپے مالیت کی جائیدادیں بنائی ہیں جو جھوٹ بول کر بنائی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران ریاض حال ہی میں حج پر بھی گئے تھے، حکومت سے سوال ہے کہ انہوں نے ان کا پاسپورٹ اب تک بلاک کیوں نہیں کیا۔
 
         
                
             
         
              
              
              
              
                













