ایف بی آئی کا ریاست مشی گن میں دہشتگرد حملہ ناکام بنانےکا دعویٰ

جمعہ 31 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف بی آئی نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ اس نے ریاست مشی گن میں دہشت گردی کے ایک ممکنہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے جو ہالووین ویک اینڈ کے دوران ہونے والا تھا۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ آج صبح ایف بی آئی نے ایک ممکنہ دہشت گرد حملہ ناکام بنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایف بی آئی نے پاکستان میں ایرانی سفیر کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرلیا

’مشی گن میں متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جو ہالووین ویک اینڈ کے دوران پرتشدد حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ جلد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا جو مسلسل عوام کے تحفظ کے لیے سرگرم ہیں۔

ایف بی آئی کے ڈیٹرائٹ فیلڈ آفس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ڈیئربورن اور انکاسٹر میں کارروائیاں کی گئیں، تاہم انہوں نے کہا کہ اس وقت عوامی تحفظ کو کوئی خطرہ نہیں۔

مزید پڑھیں:ایف بی آئی کا شمالی کورین ہیکرز پر ڈیڑھ ارب ڈالر کے ورچوئل اثاثے چرانے کا الزام

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 4اعلیٰ قانون نافذ کرنے والے حکام نے بتایا کہ ڈیٹرائٹ میں ایف بی آئی نے نوجوانوں کے ایک گروپ کو گرفتار کیا جو ہالووین کے موقع پر ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

حکام کے مطابق گروپ کے غیر ملکی انتہاپسند تنظیموں سے کچھ تعلقات پائے گئے ہیں، تاہم تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

ایف بی آئی گزشتہ چند دنوں سے اس گروہ کی ڈیٹرائٹ کے گرد و نواح میں نگرانی کر رہی تھی تاکہ کوئی حملہ نہ ہو سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اسرائیل نے 30 فلسطینی قیدیوں کی لاشیں واپس کردیں، بعض پر تشدد کے واضح آثار

سندھ میں گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

نایاب وولف اسپائیڈر 40 سال بعد دوبارہ برطانیہ میں دریافت

پی ٹی آئی کی حکومت یا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی بات چیت نہیں ہورہی، بیرسٹر گوہر

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات کامیاب، ٹی ٹی پی کی شامت، مولانا فضل الرحمان آگ اگلنے لگے

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟