ٹی20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز، بابر اعظم نے روہت شرما کا ریکارڈ توڑ دیا

ہفتہ 1 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم نے بھارت کے روہت شرما کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

یہ سنگِ میل بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف 3 میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ کے دوران قذافی اسٹیڈیم لاہور میں حاصل کیا۔

بابر اعظم میچ میں شرکت سے قبل 4,223 رنز کے ساتھ میدان میں اُترے تھے اور انہیں روہت شرما کے 4,231 رنز کا ریکارڈ توڑنے کے لیے صرف نو رنز درکار تھے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 میں 8ویں بار صفر پر آؤٹ، بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا

ابتدائی اوورز میں بابر نے کور ڈرائیو کے ذریعے ایک خوبصورت چوکا لگا کر آغاز کیا، تاہم اگلی 10 گیندوں پر صرف 4 رنز بنا سکے کیونکہ ان کے اوپننگ پارٹنر صائم ایوب جنوبی افریقی بولرز پر حاوی تھے۔

بابر اعظم نے بالآخر پاکستان کی اننگز کے 12ویں اوور کی پہلی گیند پر کیپٹن ڈونووان فریرا کی گیند کو لانگ آف کی جانب کھیل کر سنگل لیتے ہوئے یہ تاریخی سنگِ میل عبور کیا۔

ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست کچھ یوں ہے؛

بابر اعظم – 4232 رنز (130 میچز)

روہت شرما – 4231 رنز (159 میچز)

ویرات کوہلی – 4188 رنز (125 میچز)

جوز بٹلر – 3869 رنز (144 میچز)

یہ بھی پڑھیے: ٹی20 کرکٹ میں 10 ماہ بعد واپسی، کیا ہمیں نئے بابر اعظم دیکھنے کو ملیں گے؟

یہ سیریز بابر اعظم کی ٹی20 ٹیم میں واپسی بھی ہے، کیونکہ وہ گزشتہ سال دسمبر میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے بعد ٹیم سے باہر تھے۔
بابر کو ایشیا کپ 2025 کے لیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا کیونکہ ٹیم مینجمنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی حکمتِ عملی پر گامزن تھی۔

تاہم، ایشیا کپ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد بابر اعظم کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔
اگرچہ لاہور میں دوسرے میچ میں انہوں نے ریکارڈ اپنے نام کیا، لیکن سیریز کے پہلے میچ میں وہ صفر پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

9 مئی میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ دوبارہ نہ ہو، فیصل کریم کنڈی

بنگلہ دیش کے قومی سلامتی کے مشیر کی واشنگٹن میں امریکی حکام سے اہم ملاقاتیں، دوطرفہ اقتصادی تعان پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر اطلاعات کی عشرت فاطمہ کے گھر آمد، پی ٹی وی میں بطور مینٹور شمولیت کی پیشکش

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار

بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کا اسلام آباد میں داخلہ آج رات 12 بجے کے بعد ممنوع

ویڈیو

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

مردان کے ریڈ بلڈ بیڑوچ مالٹے کی خاص بات کیا ہے؟

وی ایکسکلوسیو: نہ کوئی ونڈر بوائے آرہا ہے نہ ٹیکنوکریٹس اس ملک کے مسائل حل کرسکتے ہیں: مصدق ملک

کالم / تجزیہ

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘

ٹرمپ کی اخلاقی جڑیں

کریٹیکل منرلز، دنیا کی سب سے بڑی مائننگ کمپنی کونسی، ریکوڈک فیصلہ کن