ٹی20 کرکٹ میں 10 ماہ بعد واپسی، کیا ہمیں نئے بابر اعظم دیکھنے کو ملیں گے؟

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

13 دسمبر 2024 کو جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی20 میچ کھیلنے والے بابر اعظم کی 10 ماہ بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ہی واپسی تقریباً یقینی ہوچکی ہے اور کوچ مائیک ہیسن کے تازہ بیان کے بعد ایسا لگتا ہے کہ بابر اعظم آج راولپنڈی کے میدان پر ایکشن میں نطر آئیں گے۔

یہ میچ بابر اعظم کے لیے 2 حوالوں سے اہم ہے، ایک تو طویل عرصے بعد مختصر فارمیٹ میں واپسی ہورہی ہے جبکہ دوسری اہم بات یہ کہ وہ آج ٹی20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین بن سکتے ہیں اور ایسا کرنے کے لیے انہیں صرف 9 رنز درکار ہیں۔ اس فہرست میں ابھی سب سے اوپر بھارت کے روہت شرما ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز، بابر اعظم نئے ریکارڈ سے کتنے دور؟

10 ماہ بعد بابر اعظم کی واپسی تو ہورہی ہے مگر یہ دیکھنا اور جاننا بھی ضروری ہے کہ وہ ٹیم سے باہر کیوں ہوئے تھے؟ اگر آخری 5 ٹی20 میچوں پر نظر ڈالیں تو بظاہر ٹیم سے باہر ہونے کی وجہ ان کی فارم لگتی ہے کیونکہ ان 5 ٹی20 میچوں میں بابر اعظم 3 بار ڈبل فگر تک بھی نہیں پہنچ سکے تھے۔ ان پر ایک طویل عرصے سے یہ تنقید ہورہی تھی کہ وہ سلو کھیل رہے ہیں اور شروع کے 6 اوورز میں جس طرح کا فائدہ اٹھانا چاہیے وہ ویسا نہیں کر پارہے ہیں، مگر طویل عرصے تک ان کی شاندار فارم اس طرح کی ہر تنقید کو مٹی تلے دبانے میں کامیاب رہی تھی کیونکہ بابر اعظم سلو تو کھیل رہے تھے مگر رنز تقریباً ہر میچ میں ہی بنا رہے تھے۔

مگر جب ان سے رنز بننا بھی بند ہوگئے تو پھر جو بُرا وقت کافی پہلے آنا تھا وہ بالآخر آگیا۔ یہی کچھ محمد رضوان کے ساتھ بھی ہوا مگر ابھی شاید انہیں مزید انتظار کرنا پڑے۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی 31ویں سالگرہ، ’ہر دور کا ایک اسٹار ہوتا ہے اور ہمارا اسٹار بابر اعظم ہے‘

اب اسے اچھا کہیں یا بُرا کہ بابر اعظم کے ٹیم سے نکلنے کے بعد جن کھلاڑیوں پر تکیہ کیا گیا وہ بظاہر تو نئے طرز کی کرکٹ کھیلنے کے حامی تھے، کوشش بھی کررہے تھے مگر رنز بنانے میں وہ اب بھی کافی پیچھے تھے اور بار بار مواقع ملنے کے بعد بھی جب وہ ناکام رہے تو ایک بار پھر ٹیم انتظامیہ کی نظریں تجربہ کار بابر اعظم پر گئیں اور یوں ان کی ٹیم میں واپسی کی راہیں کھل گئیں۔

مگر اس بار واپسی میں ایک تبدیلی بھی ہورہی ہے۔ اسے بابر اعظم کا اصرار کہیں یا ضد، مگر وہ ٹی20 کرکٹ میں اوپننگ ہی کرنا چاہتے تھے اور اس سے کم پر بات کرنے کو ہرگز تیار نہیں تھے، لیکن اب کوچ مائیک ہیسن نے 2 دن قبل واضح کردیا ہے کہ بابر اعظم اوپننگ نہیں کریں گے بلکہ وہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم کی جھلک دیکھنے کے لیے دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج

لہٰذا سوال اب یہی بنتا ہے کہ واپسی کے بعد ہم بابر اعظم کو کس رول میں دیکھیں گے؟ کیا اب بھی ٹیم انتظامیہ ان سے یہی امید رکھے گی کہ بابر اعظم جدید طرز کی کرکٹ کے فارمولے کو اپناتے ہوئے تیز کرکٹ کھیلیں؟ یا پھر بابر اعظم کو اس لیے ٹیم میں لایا گیا ہے کہ وہ ایک اینڈ سے وکٹ بچاتے ہوئے رنز بناتے رہیں اور نوجوان کھلاڑی تیز رنز کرنے کی کوششیں جاری رکھیں؟

یہ بہت اہم سوال ہے اور اس کا جواب جنوبی افریقہ کے خلاف حالیہ سیریز میں مل جائے گا، مگر ایک بات بظاہر یقینی نظر آرہی ہے کہ بابر اعظم مختصر وقت کے لیے ٹیم میں نہیں آئے بلکہ اگلے برس کھیلے جانے والے ٹی20 ورلڈ کپ تک ان کی موجودگی پکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بشریٰ بی بی فیض حمید کے لیے کام کررہی تھی تو اس میں شاہزیب خانزادہ کا کیا قصور؟ خواجہ آصف برس پڑے

سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا

پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے، محسن نقوی کی شاندار کامیابیوں پر قومی ٹیم اور پاکستان شاہینز کو مبارکباد

میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

سید عاصم منیر سے بہتر کون ہو سکتا ہے؟ فیلڈ مارشل کی نئی تقرری پر مریم نواز کا تبصرہ

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں