معروف صحافی مشرف زیدی وزیراعظم کے ترجمان برائے غیرملکی میڈیا مقرر

اتوار 2 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے معروف صحافی اور پالیسی تجزیہ کار مشرف زیدی کو غیر ملکی میڈیا کے لیے اپنا ترجمان مقرر کردیا۔ یہ تقرری فوری طور پر عمل میں لائی گئی ہے اور اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ’ایکس‘ پر مشرف زیدی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم کے 4 جون کے سابق احکامات اور کابینہ ڈویژن کے 10 جون کے سرکلر کو منسوخ کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔

دستاویز میں وزارت اطلاعات و نشریات اور کابینہ ڈویژن کو متعلقہ امور نمٹانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے اپنی پوسٹ میں مشرف زیدی کو ٹیم میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ گزشتہ چند ماہ ان کے ساتھ کام کرنا خوشگوار تجربہ رہا، اور امید ہے کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ ٹیم ورک جاری رہے گا۔

مشرف زیدی اس وقت وزیراعظم کے سرکاری کارکردگی اور اختراعات کے کوآرڈینیٹر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

مشرف زیدی نے لمز سے اکنامکس میں بی ایس سی آنرز اور نیویارک کے بارک کالج سے پالیسی تجزیہ اور نان پرافٹ مینجمنٹ میں ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی۔

وہ 2011 سے 2013 تک وزارت خارجہ میں بطور پالیسی مشیر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ بعد ازاں، 2013 سے 2018 تک وہ الف اعلان کے کیمپین ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو رہے۔

2018 میں مشرف زیدی نے اسلام آباد میں تھنک ٹینک ’تبادلہ‘ قائم کیا اور جون 2025 تک ادارے کے سی ای او کے طور پر خدمات انجام دیں، جبکہ بعد ازاں اگست تک سینیئر فیلو بھی رہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کا سب سے بڑا بوجھ افغان عوام اٹھانے لگے، کیا دونوں ملکوں میں پھر مذاکرات کا امکان ہے؟

بجٹ 27-2026: گزشتہ بجٹ کے مقابلے میں اس بار عوام کو کون سے ریلیف فراہم کیے جا سکتے ہیں؟

راولاکوٹ: کالعدم ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

مہاجرین کی نشستیں کشمیر کاز کی علامت، ختم کرنے کا مطالبہ کیوں؟ کالعدم ایکشن کمیٹی کے کردار پر سوالات اٹھنے لگے

قومی کرکٹ اکیڈمی کے ریڈ بال اور وائٹ بال کیمپس کا اعلان، 49 کھلاڑیوں کو طلب کرلیا گیا

ویڈیو

گلگت بلتستان الیکشن: شہری دشوار گزار راستوں کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے نکل پڑے

گلگت بلتستان: انتخابی نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان مقابلہ، پی ٹی آئی کو شکست

پھلوں کے بادشاہ کی آمد، خوشبو سے بازار مہک اٹھے

کالم / تجزیہ

فیض اور ایلس کا کتابوں سے اٹوٹ رشتہ

ریاست کے ساتھ کھڑے ہونا جرم نہیں

ٹرمپ نیتن یاہو تلخی اور مشرق وسطیٰ کا بدلتا نقشہ