طیارہ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا فضائی آپریشن معطل

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے طیارہ انجینئرز کے ملک گیر احتجاج کے باعث قومی فضائی کمپنی کا آپریشن شدید متاثر ہو گیا ہے۔

فوٹو نیوز کے مطابق انجینئرز نے انتظامیہ کے رویے کے خلاف بطور احتجاج تمام طیاروں کی روانگی کی کلیئرنس روک دی ہے، جس سے درجنوں اندرون و بیرونِ ملک پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، پی آئی اے انتظامیہ اور سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز آف پاکستان (SAEP) کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے نتیجے میں انجینئرز نے اعلان کیا ہے کہ وہ کام اس وقت تک بحال نہیں کریں گے جب تک چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) کا رویہ بہتر نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری میں بین الاقوامی ایئر لائنز کی عدم دلچسپی پر سینیٹ کمیٹی کا اظہارِ تشویش

انجینئرز کی ہڑتال کے باعث متعدد اہم بین الاقوامی اور ملکی پروازیں معطل ہو گئیں، جن میں نمایاں ہیں:

لاہور سے مدینہ (PK747، PK744)
اسلام آباد سے جدہ (PK741، PK736)
کراچی سے جدہ (PK761، PK832)
کراچی–لاہور–ابوظہبی (PK263، PK264)
کراچی–اسلام آباد–دبئی اور پشاور روٹس (PK233، PK284)

ذرائع کے مطابق رات 8 بجے کے بعد کراچی ایئرپورٹ سے کوئی بین الاقوامی پرواز روانہ نہیں ہو سکی کیونکہ انجینئرز نے کسی بھی طیارے کو اڑان کی کلیئرنس دینے سے انکار کر دیا۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال، 5 سال بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچ گئی

دوسری جانب، پی آئی اے کے سی ای او نے چیف ایچ آر آفیسر کو ہدایت دی ہے کہ احتجاج میں شامل انجینئرز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔ سی ای او کے مطابق، جن انجینئرز نے پروازوں میں خلل ڈالا ہے، انہیں نتائج بھگتنا ہوں گے۔

یہ بحران ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی آئی اے نے 5 سال بعد برطانیہ کے لیے پروازیں بحال کی تھیں۔ حال ہی میں قومی ائیرلائن نے مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار 2 پروازوں کا آغاز کیا تھا، جسے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے قومی سنگِ میل قرار دیا تھا۔ تاہم موجودہ احتجاج سے پی آئی اے کی عالمی ساکھ اور آپریشنل بحالی کو ایک بار پھر شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟