خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ سے ہٹنے کے بعد سیاسی سرگرمیوں سے دور ہیں اور اپنی ذاتی دلچسپیوں اور مشاغل میں وقت گزار رہے ہیں۔
حال ہی میں انہیں مدروٹہ چیمپئن شپ کی تقریب میں دیکھا گیا، جہاں انہوں نے صحافیوں سے بھی گفتگو کی۔ علی امین گنڈاپور نے گھوڑ سواری کا آغاز کر دیا ہے اور نیزہ بازی کی بھی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی خان میں ایک فیسٹیول ہو رہا ہے، جس کے لیے وہ اپنے گھوڑوں کو مکمل طور پر تیار کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ پشاور میں گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں ہارس اینڈ کیٹل شو منعقد ہوا تھا جس میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے گھوڑے نے بھی حصہ لیا تھا۔
واضح رہے کہ مدروٹہ میں دو روزہ گھوڑ سواری اور نیزہ بازی کے مقابلے ہوئے، جن میں ملک بھر کے نامور گھڑ سواروں اور نیزہ بازوں نے حصہ لیا۔














