ریٹائرڈ ایئر کموڈور عبدالسلام نے اسلام آباد کے رہائشی علاقے بحریہ انکلیو فیز 1 میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔
تھانہ بنی گالا پولیس کے مطابق انہوں نے خود کو سر پر گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی،’ آخری کال ریکارڈ چیک کرنا چاہیے‘
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور عبدالسلام کو شدید زخمی حالت میں فاروق اسپتال منتقل کیا۔
تاہم ریٹائرڈ ایئر کموڈورزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
مزید پڑھیں:بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے والی معروف مارشل آرٹ کھلاڑی نے خودکشی کر لی
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ اس مبینہ خودکشی کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعے میں کوئی مشتبہ عنصر سامنے نہیں آیا، تاہم تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔













