اسٹاک ایکسچینج میں 1100 پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں پر دباؤ برقرار

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ابتدائی مثبت رجحان کے بعد جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی دیکھی گئی، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرادے ٹریڈنگ کے دوران تقریباً 1100 پوائنٹس نیچے آگیا۔

مارکیٹ نے کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں کیا، تاہم جلد ہی فروخت کے دباؤ کے باعث مجموعی طور پر مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہفتے بھر مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں نئی جان، انڈیکس میں 2 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

دوپہر 2:30 بجے کے قریب بینچ مارک انڈیکس 158,497.47 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 1,080.72 پوائنٹس یعنی 0.68 فیصد کی کمی ظاہر کرتا ہے۔

فروخت کے دباؤ کا سامنا متعدد اہم شعبوں میں ہوا، جن میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، ریفائنری اور بجلی پیدا کرنے والے ادارے شامل ہیں۔

انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑے شیئرز جیسے اے آر ایل، حبکو، ماری، او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایم سی بی، میزان بینک اور نیشنل بینک سب کے سب منفی زون میں ٹریڈ کرتے نظر آئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟

گزشتہ روز یعنی بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں مندی دیکھی گئی تھی، جب منافع کے حصول اور نئی معاشی یا سیاسی پیش رفت کی کمی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا۔

اس روز کے ایس ای-100 انڈیکس میں 1,703.58 پوائنٹس یعنی 1.06 فیصد کی کمی ہوئی اور انڈیکس 159,578.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔

بین الاقوامی منڈیوں میں جمعرات کو ایشیائی حصص بازاروں میں بہتری دیکھنے میں آئی، جو ایک روز قبل کی شدید فروخت کے بعد بحالی کا عندیہ دیتی ہے۔

یہ بہتری امریکی معیشت کے مثبت اعداد و شمار کے بعد سامنے آئی، جس سے سرمایہ کاروں نے دوبارہ خطرہ مول لینے کی حکمتِ عملی اختیار کی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 32 گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 36,00 سے زائد پوائنٹس کی کمی

امریکی ٹریژری بانڈز کی پیداوار بدھ کے منافع کے ساتھ مستحکم رہی کیونکہ سرمایہ کاروں نے اگلے ماہ ممکنہ فیڈرل ریزرو کے شرحِ سود میں کمی کے امکانات کو مزید کم کردیا۔

اس پیش رفت نے امریکی ڈالر کو 5 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رکھا۔

امریکا سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، اکتوبر میں سروسز سیکٹر کی سرگرمی 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، جب کہ پرائیویٹ سیکٹر میں 42,000 نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا، جو توقعات سے بہتر تھا۔

اس سے امریکی اسٹاک مارکیٹس میں بھی بہتری آئی، جہاں ٹیکنالوجی شیئرز کی بلند قیمتوں سے متعلق خدشات میں کمی اور مثبت کمپنی منافع جات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا۔

مزید پڑھیں:سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

ایشیائی منڈیوں میں جاپان کا نِکی انڈیکس بدھ کو 2.5 فیصد گرنے کے بعد جمعرات کو 1.5 فیصد بڑھ گیا، جب کہ جنوبی کوریا کا کوسپی انڈیکس بھی کاروبار کے آغاز پر 2 فیصد سے زائد بڑھا، جو گزشتہ روز 2.85 فیصد نیچے آیا تھا۔

اسی طرح ایم ایس سی آئی کا ایشیا پیسیفک (جاپان کے علاوہ) انڈیکس بھی 0.32 فیصد بلند ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟