بال ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی مبینہ گرل فرینڈ لاریسا بونسی سوشل میڈیا پر اس وقت توجہ کا مرکز بن گئیں جب 2024 کے انتخابات میں ان کے ووٹ ڈالنے کا ذکر کیا گیا۔
یہ سب کچھ بھارت میں کانگریس کے سینیئر رہنما راہول گاندھی کی پریس کانفرنس کے بعد ہوا، جس میں انہوں نے 2024 کے ہریانہ انتخابات میں برازیلی ماڈل کے ووٹ ڈالنے کے الزام کا ذکر کیا۔
View this post on Instagram
راہول گاندھی نے دعویٰ کیاکہ ایک خاتون کی تصویر مختلف ناموں کے تحت ووٹر لسٹ میں 22 بار دیکھی گئی۔ اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے لاریسا بونسی کی انسٹاگرام پوسٹس پر تبصرے اور جوکس کی بھرمار کردی۔
تاہم اصل میں جس تصویر کو ظاہر کرتے ہوئے برازیلی ماڈل لاریسا بونسی کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ بھارتی خاتون لارسا نیری ہیں۔
لارسا نیری نے ایک ویڈیو میں وضاحت کی کہ راہول گاندھی نے جو تصویر استعمال کی وہ ان کی پرانی تصویر ہے اور انہیں بھارت میں ووٹ ڈالنے سے متعلق غلط ظاہر کیا جا رہا ہے۔
برازیلی ماڈل لاریسا بونسی بھارتی فلم انڈسٹری میں کام کر چکی ہیں۔ ان کے اور آریان خان کے درمیان تعلقات کی افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب دونوں کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھے گئے۔
مزید پڑھیں: نورا فتیحی اور آریان خان چہ میگوئیاں کے درمیان
بھارتی میڈیا کے مطابق آریان خان برازیل سے تعلق رکھنے والی ماڈل لاریسا بونسی کی محبت میں گرفتار ہوچکے ہیں۔ ان افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب رواں سال کے آغاز میں سال نو کے جشن پر دونوں ایک ساتھ نظر آئے۔














