نورا فتیحی اور آریان خان چہ میگوئیاں کے درمیان

جمعہ 6 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنی ڈانس پرفارمنس سے سب کو دیوانہ بنانے والی مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی سے متعلق تازہ چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ آج کل شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان سے تعلقات میں ہیں۔

ماضی میں بھی نورا فتیحی سے متعلق مختلف شخصیات کے ساتھ تعلقات میں رہنے کی خبریں سامنے آ چکی ہیں جب کہ آریان خان کے حوالے سے بھی ماڈلز و اداکاراؤں کے ساتھ خفیہ ملاقاتیں کی خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں۔

اس بار آریان خان اور نورا فتیحی کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں کرسمس اور سال نو کی تقریبات میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھے جانے کے بعد ہوئیں۔

اسی حوالے سے انڈین ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ حال ہی میں نورا فتیحی اور آریان خان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی میں ایک ساتھ پرتعیش پارٹیوں میں دیکھا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں شخصیات کی ایک ہی خاتون کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر لوگوں نے چہ مگوئیاں کیں کہ آریان خان اور نورا فتیحی کے درمیان انتہائی سنجیدہ تعلقات استوار ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم