ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں موجود ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے کہا ہے کہ ایران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا خواہاں ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس معاہدے میں ایران کو بھی شامل کیا جانا چاہیے تاکہ مسلم دنیا کا دفاعی اتحاد مزید مضبوط ہو۔

مزید پڑھیں: سعودی پاک دفاعی معاہدہ اسٹریٹیجک، معیشت اور خوشحالی کا احاطہ کرتا ہے، سیکیورٹی حکام

ایرانی اسپیکر نے زور دیا کہ اسلامی تعاون تنظیم کو نیٹو کی طرز پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج تشکیل دینی چاہیے جو امتِ مسلمہ کے اجتماعی دفاع کے لیے کام کرے۔

ان کے مطابق اس اتحاد کی موجودگی عالمی سطح پر مسلم ممالک کو ایک مضبوط اور بااثر آواز فراہم کرے گی۔

اس سے قبل ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور دیگر صنعت کاروں سے ملاقات کے دوران ایرانی اسپیکر نے کہاکہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے دوران جس طرح ایران کا ساتھ دیا، اسے کوئی ایرانی کبھی نہیں بھلا سکتا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان امتِ مسلمہ کا قیمتی اثاثہ ہے اور دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز کا سامنا کررہے ہیں، جنہیں باہمی تعاون سے حل کیا جا سکتا ہے۔

مزید بھی پڑھیں: ’سعودی وژن 2030 اور دفاعی معاہدہ پاکستان کے لیے ممکنہ ترقی کی نوید ثابت ہو سکتے ہیں‘

محمد باقر نے زور دیا کہ میڈیکل، توانائی، بینکنگ اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ دونوں ممالک خطے کے استحکام اور معاشی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں دفاعی معاہدہ ہوا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ایک ملک پر حملہ دونوں پر حملہ تصور کیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی سے اماراتی وفد کی ملاقات، دونوں ممالک میں پری امیگریشن کلیئرنس معاہدے پر اتفاق

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘