اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس 26 نومبر کو تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے خیبرپختونخوا ہاؤس پہنچ گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 نومبر2024 کو تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے مقدمے میں  صوبائی صدر جنید اکبر، ایم پی اے مینا خان، شفیع جان اور ڈاکٹر امجد نامزد ہیں۔

junaid akbar pti

انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج کیے گئے مقدمے میں ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

پولیس وارنٹ کی تعمیل کروا کر واپس چلی گئی، شفیع جان

بعد ازاں اپنے ایک بیان میں معاون خصوصی وزیراعلیٰ شفیع جان نے کہاکہ پولیس نے وارنٹ کی تعمیل کرائی، جس کے بعد خیبرپختونخوا ہاؤس سے واپس چلی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp