اسکاٹ لینڈ: نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ کا اعزاز پاکستانی نژاد کرکٹر نیما شیخ کے نام

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

.

.

پاکستانی نژاد اسکاٹش کرکٹر نیما شیخ نے تاریخ رقم کردی ہے، وہ اسکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر بن گئی ہیں جنہیں ملک کے ممتاز وننگ اسٹوڈنٹس 100 اسکاٹ لینڈ نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ سے نوازا گیا ہے۔

یہ اسکالرشپ اُن باصلاحیت طالبعلم کھلاڑی کو دیا جاتا ہے جو کھیل اور تعلیم دونوں میدانوں میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولپور کا پہلا کرکٹ کلب جہاں مرد و خواتین ایک ساتھ پریکٹس کرتے ہیں

کرکٹ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جاری بیان میں 22 سالہ آل راؤنڈر نیما شیخ نے اس اعزاز کو اپنے لیے ’بہت بڑا اعزاز‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے کہ وہ اسکاٹ لینڈ کی پہلی کرکٹر ہوں، مرد یا خاتون، جسے یہ اسکالرشپ ملی ہے۔

 https://Twitter.com/CricketScotland/status/1986040803433533672?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1986040803433533672%7Ctwgr%5E14691c8af862e2c09f105c2cd6262457dc2eaf37%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fgulfnews.com%2Fsport%2Fcricket%2Fpakistan-origin-nima-sheikh-first-cricketer-in-scotland-to-win-prestigious-scholarship-1.500336700

’یہ اعزاز مجھے اپنی تعلیمی اور کرکٹ کی ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں نبھانے کی تحریک دیتا ہے۔‘

وننگ اسٹوڈنٹس پروگرام اسکاٹ لینڈ کے مختلف جامعات اور کالجوں میں زیر تعلیم 1,700 سے زائد کھلاڑی طلبا کو مالی معاونت، تربیت اور ترقی کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: اشتہارات کی بارش، ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی برانڈ ویلیو میں کتنا اضافہ ہوا؟

اسپورٹس اسکاٹ لینڈ کی سرپرستی میں چلنے والے اس پروگرام کا مقصد ہے کہ حقدار طالبعلم کھلاڑی تعلیم اور کھیل دونوں میں کامیابی حاصل کر سکیں۔

کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے نیما شیخ کی کامیابی کو کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کا مظہر قرار دیا اور کہا کہ یہ سنگ میل ملک میں خواتین کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

بین الاقوامی سفر

نیما شیخ اس وقت یونیورسٹی آف گلاسگو میں اکاؤنٹنسی اور فائنانس کی طالبہ ہیں۔

انہوں نے 2023 میں اسکاٹ لینڈ کی جانب سے بین الاقوامی ڈیبیو کیا اور اب تک 2 ون ڈے اور 7 ٹی20 میچز میں ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:طالبان کی خواتین مخالف پالیسی، کرکٹر راشد خان میدان میں آگئے

رواں سال کے وننگ اسٹوڈنٹس اسکالرز میں 31 مختلف کھیلوں سے تعلق رکھنے والے 105 کھلاڑی شامل ہیں، جنہیں تربیت، رہنمائی اور مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔

نیما شیخ کی کامیابی کو کرکٹ کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے کرکٹ اسکاٹ لینڈ  نے کہا کہ ان کی کامیابی نئی نسل خصوصاً متنوع پس منظر رکھنے والی نوجوان خواتین کے لیے ایک مثال بنے گی۔

اس اعلان کو اسکاٹ لینڈ کے کھیلوں کے حلقوں میں وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے، اور نیما شیخ کی لگن و محنت کو خواتین کرکٹ میں ترقی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم بھی انسان ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ بیٹنگ میں بہتری لے آئیں، شاہین شاہ آفریدی

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟