بھارتی میجر جنرل کے ملکیتی شراب خانے کا سائن بورڈ ’پاکستان زندہ باد‘ سے چمک اٹھا، ویڈیو وائرل

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی شہر گوا میں شراب کی ایک دکان کے سائن بورڈ پر ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے دیکھے گئے جس پر بھارت میں ہلچل مچ گئی اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، شمالی گوا کے علاقوں باگا اور اپورا میں دو الگ الگ واقعات میں دکانوں کے ایل ای ڈی سائن بورڈز پر اچانک ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے ظاہر ہونے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن ہیکرز کا اراکینِ پارلیمنٹ پر دھاوا، لاکھوں روپے ہتھیانے کا انکشاف

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ جس پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ شراب خانہ جس کے سائن بورڈ پر پاکستان زندہ باد کے نعرے  دیکھے گئے بھارتی فوج کے میجر جنرل کی ملکیت  ہے اور دکان کے سائن بورڈ کو ہیک کیاگیا تھا۔

پاکستانی صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے چاہنے والے ہر جگہ موجود ہیں تو کوئی کہتا نظر آیا کہ ہیکرز کا کوئی جواب نہیں انڈیا والے تو اس وقت جل رہے ہوں گے۔

  پولیس کے مطابق پہلا واقعہ صبح 9:50 پر پیش آیا جبکہ دوسرا 10:18 پر ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ایل ای ڈی بورڈز کو منقطع کر دیا گیا ہے۔ دونوں دکانداروں کے خلاف الگ الگ ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔ ان واقعات کے سلسلے میں 9 افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ آیا یہ کارروائی دانستہ طور پر کی گئی یا کسی نے نظام (سسٹم) کو ہیک کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل کی 2 نئی فرنچائز کے لیے 10 بولی دہندگان کی فہرست سامنے آگئی

عوام کے لیے خوشخبری: وفاقی حکومت کا گیس کی قیمتوں سے متعلق اہم اعلان

سہیل آفریدی کا دورہ کراچی، پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت طلب کرلی

وینزویلا میں آئندہ 30 دن میں انتخابات نہیں ہوں گے، صدر ٹرمپ

فواد چوہدری و دیگر کی سیاسی مذاکرات کے لیے کوششیں، پی ٹی آئی نے ’نمائشی ڈائیلاگ کمیٹی‘ قرار دیدیا

ویڈیو

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

ٹی20 سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا پہنچ گئی، شاندار روایتی استقبال

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟