جاپانی کمپنی ’کرن ہولڈنگز‘ نے ایک نئی ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے جو کھانوں میں نمک کی مقدار کم کرنے کے باوجود ذائقہ برقرار رکھتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جاپان میں ریچھوں کے بڑھتے حملے، حکومت نے فوج تعینات کردی
’الیکٹرک سالٹ‘ نامی یہ ٹیکنالوجی ایک بیٹری سے چلنے والے کپ اور چمچ کے ذریعے زبان کے ذائقہ محسوس کرنے والے حصوں تک نمکین آئنز پہنچاتی ہے، جس سے نمک کا ذائقہ زیادہ محسوس ہوتا ہے۔

یہ آلات خاص طور پر سوپ اور سالن جیسے نم دار کھانوں کے لیے تیار کیے گئے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس منصوبے کی تیاری میں 6 سال لگے، اور اسے مئی 2024 میں متعارف کرایا گیا۔
’الیکٹرک سالٹ‘ کو 2025 لاس ویگاس انوویشن ایوارڈز میں ’ڈیجیٹل ہیلتھ‘ اور ’ایج ٹیک‘ کیٹیگریز میں اعزازات ملے۔

کرن ہولڈنگز آئندہ سال جاپان سے باہر اس کی فروخت شروع کرے گی اور 2030 تک ایک ملین صارفین تک پہنچنے کا ہدف رکھتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی کم سوڈیم استعمال کرنے والوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔













