ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان دلچسپ مقابلہ بارش کے باعث ادھورا رہ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:’میری کپتانی میں بھی شاہین آفریدی کپتان ہی تھے‘ محمد رضوان نے ایسا کیوں کہا؟
محمد عباس کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بھارتی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارت نے مقررہ 6 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 86 رنز بنائے۔
پاکستانی بولنگ کی کارکردگی
پاکستان کے محمد شہزاد نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 2 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تاہم بھارتی بیٹرز نے جارحانہ کھیل جاری رکھا۔
پاکستانی اننگز اور بارش کی مداخلت
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 41 رنز بنا لیے تھے کہ اچانک بارش شروع ہوگئی۔ میچ کو عارضی طور پر روکا گیا، لیکن بارش نہ رکنے کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔
میچ کے اختتام پر ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت بھارت کو 2 رنز سے فاتح قرار دیا گیا، یوں بارش نے پاکستان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔














