آذربائیجان کی فتح کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لیے مشعل راہ، وزیراعظم کا باکو میں فوجی پریڈ سے خطاب

ہفتہ 8 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمینیا سے جنگ میں کامیابی پر یوم فتح کی 5ویں سالگرہ کے موقع پر باکو میں شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں آذر صدر صدر ایلہام علیئوف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک ہوئے۔؎

یاد رہے کہ کارا باغ کا بیشتر علاقہ، جو تقریباً 3 دہائیوں سے آرمینیا کے قبضے میں تھا، آذربائیجان نے 2020 کی 44 روزہ جنگ میں آزاد کرایا تھا۔ یہ جنگ روس کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے پر ختم ہوئی، جس نے آرمینیا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی راہ بھی ہموار کی۔

وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کی فتح کشمیر اور غزہ کے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے جو آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، آذربائیجان کے غیور عوام نے دشمن سے اپنی آباؤ اجداد کی سرزمین واپس چھین لی، صدر ایلہام علیئوف کی سربراہی میں کاراباغ میں بحالی کے کام بے مثال ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: آذربائیجان کے صدر سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ میں ترکیہ اور آذربائیجان کی حکومتیں ہماری ساتھ کھڑی رہیں۔ اس جنگ میں ہماری افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں دشمن کو حیران کردینے والا ردعمل دیا اور 7 طیارے گرا دیے۔

وزیراعظم نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی کرانے اور پاک افغان مذاکرات کی میزبانی پر ترک صدر طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے آذربائیجان اور آرمینیا جنگ میں جاں بحق ہونے والے آذربائیجانی فوجیوں کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

صدر ایلہام علیئوف کا خطاب

آذربائیجان کے صدر ایلہام علیئوف نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے 44 روزہ جنگ کے دوران آذربائیجان کے ساتھ جس حمایت اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا، وہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدر علیئوف نے یہ بات یومِ فتح کی 5ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ آج پہلی بار پاکستانی فوجی ہمارے ساتھ آزادی اسکوائر میں شریک ہیں۔ یہ تین ممالک آذربائیجان، ترکیہ اور پاکستان کے عوام اور افواج کے اتحاد کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: دوطرفہ فضائی مشق: پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا

صدر نے مزید کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے دوسری قرہ باغ جنگ کے ابتدائی لمحات ہی سے آذربائیجان، اس کے عوام اور فوج کی بھرپور حمایت کی۔ ان کی سیاسی اور اخلاقی حمایت نے ہمیں حوصلہ اور طاقت بخشی۔

صدر رجب طیب اردوان کا خطاب

ترکیہ، آذربائیجان اور پاکستان ایک خاندان کی طرح ہیں، ان 3 ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان کے سپوتوں نے اپنے وطن کا دفاع کیا، آذربائیجانی حکومت اور عوام کو یوم فتح کی مبارکباد دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: برادرانہ تعلقات کی تاریخ میں نیا باب رقم، پاکستان، ترکیہ، آذربائیجان اسپیکرز اجلاس اختتام پذیر

پریڈ کے دوران آذربائیجان، ترکیہ اور پاکستان کے قومی ترانے بجائے گئے جبکہ اس موقع پر پاکستانی فوج کے دستے نے بھی سلامی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ