ایشیا کپ ٹرافی تنازع، بھارت ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگیا

ہفتہ 8 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری دیوا جیت سائیکیا نے تصدیق کی ہے کہ اس تنازع کو حل کرنے کے لیے آئی سی سی کے سینیئر عہدیدار سرگرم ہیں اور امید ہے کہ یہ معاملہ باہمی افہام و تفہیم سے طے پا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ ٹرافی تنازع شدت اختیار کر گیا، محسن نقوی کی ویڈیو پر بھارت برہم

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی اجلاس کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور بھارتی بورڈ کے عہدیداران کی ملاقات ہوئی، جس میں آئی سی سی کا ایک سینئر نمائندہ بھی موجود تھا۔

یہ ملاقات غیر رسمی تھی مگر فضا مثبت رہی اور دونوں فریقوں نے مستقبل میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دیوا جیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کے ایجنڈے میں ٹرافی کا معاملہ شامل نہیں تھا، تاہم آئی سی سی کے تعاون سے الگ ملاقات میں اس پر تفصیل سے بات ہوئی۔

ان کے مطابق دونوں سائیڈز معاملہ جلد حل کرنے کے لیے تیار ہیں اور اگر بات چیت کا یہ سلسلہ اسی طرح آگے بڑھتا رہا تو آنے والے دنوں میں یہ تنازع ختم ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، حارث رؤف 2 میچوں کے لیے معطل

انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ مسئلہ کسی بڑے اقدام سے پہلے ہی خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔ ہمارا پورا ملک اور بی سی سی آئی اس ٹرافی کے منتظر ہیں۔

ماہرین کے مطابق پاکستان اور بھارت کے کرکٹ حکام کے درمیان حالیہ رابطے تعلقات کی بہتری کی جانب ایک مثبت اشارہ ہیں۔

اگر ایشیا کپ ٹرافی کا تنازع حل ہو جاتا ہے تو مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ روابط کی بحالی کی راہ بھی ہموار ہو سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ