ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، حارث رؤف 2 میچوں کے لیے معطل

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فاسٹ بولر حارث رؤف کو 2 میچز کے لیے معطل کردیا۔

آئی سی سی نے ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے حارث رؤف کو 2 میچز کی معطلی، میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ اور 4 ڈی میرٹ پوائنٹس کی سزا سنائی ہے۔

اس فیصلے کے بعد حارث رؤف جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

اسی دوران اوپنر صاحبزادہ فرحان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ اور وارننگ جاری کی گئی ہے، جبکہ بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ اور 2 ڈی میرٹ پوائنٹس عائد کیے گئے ہیں۔

سوریا کمار یادیو کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.21 کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی ہے۔ تاہم بھارتی فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ پر نازیبا اشارے کرنے کا الزام ثابت نہ ہونے پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد مخصوص انداز میں جشن، تصاویر وائرل

واضح رہے کہ پاکستان کے خلاف میچ کے بعد سوریا کمار یادیو نے سیاسی نوعیت کے بیانات دیے تھے، لیکن آئی سی سی نے ان کے خلاف سخت اقدامات نہیں کیے اور انہیں معطل نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’8 کمرے، دیسی مرغی اور شہد‘، عمران خان کو جیل میں ملنے والی سہولیات سے متعلق نئے انکشافات

حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کے لیے سینیٹ میں نمبرز پورے کر لیے، رانا ثنااللہ

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب کے حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد میں 180 ٹن کھجوروں کی تقسیم

سینیٹری پیڈز پر بھاری ٹیکس کیخلاف لاہور کے بعد سندھ ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر

27ویں آئینی ترمیم کے اہم نکات کونسے ہیں؟

ویڈیو

بنوں کی قدیم چلغوزہ منڈی جہاں سے یہ سوغات دنیا بھر میں برآمد کی جاتی ہے

پاکستان میں چلنے والی چند لگژری گاڑیوں میں کیا خصوصیات ہیں؟

پاکستان اکادمی ادبیات میں پروفیسر انور مسعود کے 90ویں یومِ پیدائش کی پُر وقار تقریب

کالم / تجزیہ

ہمارے انورؔ مسعود

غزہ مزاحمت اور فکرِ اقبال

عدلیہ اور آئینی ترمیم: اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں