فخر زمان قومی اسکواڈ میں شامل، سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری

اتوار 9 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آنے والی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم میں تبدیلیوں اور میچ شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

فخر زمان کو حسن علی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ ون ڈے اسکواڈ کے لیے کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی

پاکستان نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز مکمل کی، جو کھلاڑیوں کی تیاری کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوئی۔
گرین شرٹس نے پروٹیز کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں سیریز میں شکست دی، جبکہ ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

 پاکستان بمقابلہ سری لنکا – ون ڈے سیریز

ون ڈے سیریز راولپنڈی میں کھیلی جائے گی:

11 نومبر: پہلا ون ڈے – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

13 نومبر: دوسرا ون ڈے – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

15 نومبر: تیسرا ون ڈے – راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم

واضح رہے کہ  پاکستان اور سری لنکا کے درمیان اب تک 157 ون ڈے میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 93، سری لنکا نے 59 میچ جیتے، 4 میچ بے نتیجہ رہے اور 1 میچ برابر ختم ہوا۔

 ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز (پاکستان، سری لنکا، زمبابوے)

ون ڈے سیریز کے بعد زمبابوے بھی پاکستان پہنچے گا، جہاں تینوں ٹیمیں سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لیں گی۔
ٹورنامنٹ 17 نومبر سے شروع ہو کر 29 نومبر کو ختم ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے ’میری کپتانی میں بھی شاہین آفریدی کپتان ہی تھے‘ محمد رضوان نے ایسا کیوں کہا؟

پہلے 2 میچ راولپنڈی میں، جب کہ باقی میچ اور فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

شیڈول:

17 نومبر: پاکستان بمقابلہ زمبابوے – راولپنڈی

19 نومبر: سری لنکا بمقابلہ زمبابوے – راولپنڈی

22 نومبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا – لاہور

23 نومبر: پاکستان بمقابلہ زمبابوے – لاہور

25 نومبر: سری لنکا بمقابلہ زمبابوے – لاہور

27 نومبر: پاکستان بمقابلہ سری لنکا – لاہور

29 نومبر: فائنل – لاہور

 اپ ڈیٹ شدہ 15 رکنی ون ڈے اسکواڈ

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا۔

 اپ ڈیٹ شدہ 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابراعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان (وکٹ کیپر) اور عثمان طارق۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟