تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کر لی

ہفتہ 8 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

جنوبی افریقہ کی بیٹنگ

مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن یہ فیصلہ کامیاب ثابت نہیں ہوا۔ پوری جنوبی افریقی ٹیم 37 ویں اوور میں 143 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ کوئنٹن ڈی کوک نے سب سے زیادہ 53 رنز بنائے جبکہ یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 رنز کا اضافہ کیا۔

پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے 16-16 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شاہین آفریدی، سلمان آغا اور محمد نواز نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی بیٹنگ اور فتح

پاکستان نے 144 رنز کے ہدف کو 26 ویں اوور میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صائم ایوب نے شاندار 77 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم نے 27 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 32 اور سلمان آغا 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹ سے شکست دی تھی، جب کہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرا کر میچ برابر کر دیا تھا۔ تیسرے میچ کی جیت کے ساتھ پاکستان نے سیریز پر سبقت حاصل کر لی۔

ابرار احمد مین آف دی قرار

جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے میچ میں بہترین کارکرگی پر اسپنر ابرار احمد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا ہے۔

پاکستان نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی 20 : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان نے 144 رنز کے ہدف کو 26 ویں اوور میں صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ صائم ایوب نے شاندار 77 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم نے 27 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 32 اور سلمان آغا 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

’حکمت عملی کامیاب رہی‘

ابرار احمد کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جنہوں نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ میں نے گراونڈ اور پچ کے حالات کے مطابق بولنگ کی اور کپتان شاہین شاہ آفریدی سے مسلسل بات چیت کرتا رہا۔ میں نے اپنے پچھلے میچز سے سیکھا ہوا استعمال کیا اور چیزوں کو سادہ رکھنے کی کوشش کی۔ میں وہی کر رہا ہوں جس پر میں نے کام کیا ہے اور ٹیم میں ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔‘

ابرار احمد نے مزید کہا کہ میں خاص طور پر بال کو صحیح جگہ پر پھینکنے پر توجہ دیتا ہوں کیونکہ یہ اہم ہے، اور آج یہ حکمت عملی کامیاب رہی۔ میں اپنی اس کارکردگی سے بہت خوش ہوں اور ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ دباؤ والے میچز میں بہتر کھیل پیش کیا جائے۔

’یہ مکمل ٹیم ورک کا نتیجہ ہے‘

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ یہ مکمل ٹیم ورک کا نتیجہ ہے اور ہم نے ہر فارمیٹ میں سخت محنت کی، اس کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو جاتا ہے۔ ابتدائی پانچ چھ اوورز میں ہمیں زیادہ مدد نہیں ملی، لیکن جب اسپنرز نے بولنگ کی تو حالات مشکل ہوگئے۔

 ٹیم کی روٹیشن کے بارے میں بات کرتے ہوئے شاہین نے کہا کہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلنے کے لیے ہر صورتحال کے لیے تیار رہنا ضروری ہے اور ہر آنے والے کھلاڑی نے اپنی بہترین کوشش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم نے اچھا کرکٹ کھیلی لیکن اب ایک اور چیلنج سامنے ہے، جس کی تیاری کرنی ہوگی۔

’مطلوبہ رنز حاصل نہیں ہوئے‘

جنوبی افریقہ کے کپتان میتھیو بریٹزکے نے کہا کہ ٹیم کو مطلوبہ رنز حاصل نہیں ہوئے، اور حالات کافی مشکل تھے۔ ہم شاید 250 رنز کی امید کر رہے تھے لیکن بہت سے وکٹیں جلد گر گئیں۔ اعبر احمد نے شاندار بولنگ کی، اور ان کے آخری اوور میں میری وکٹ جانا بدقسمتی تھی۔

بریٹزکے نے مزید کہا کہ ان کے لیے کپتانی کا تجربہ نیا اور خوشگوار رہا، حالانکہ وہ سیریز جیتنا چاہتے تھے۔ انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بھی تعریف کی، خاص طور پر پاور پلے میں ان کی جارحیت۔

’تھوڑے مایوس ہیں کہ ٹیم جیت نہیں سکی‘

سیریز کے بہترین کھلاڑی کوئنٹن ڈی کوک نے کہا کہ وہ تھوڑے مایوس ہیں کہ ٹیم جیت نہیں سکی۔ بیٹنگ کے حالات مشکل تھے اور مطلوبہ رنز حاصل نہیں ہوئے، جس کی وجہ سے مخالف ٹیم آزادانہ بیٹنگ کر سکی۔

انہوں نے کہا کہ سیریز ایک سیکھنے کا موقع بھی تھی، جس میں خاص طور پر اسپن اور ریورس سوئنگ کے تجربات شامل ہیں۔ ڈی کوک نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی اس تجربے سے اپنی سطح پر سیکھ رہا ہے اور اب کھلاڑی مختصر وقفے کے بعد اپنی تیاری دوبارہ شروع کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار