پاکستان کی مسجد اقصٰی پر اسرائیلی قابض حکام کے حملے کی شدید مذمت

ہفتہ 20 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے اسرائیلی قابض انتظامیہ کی جانب سے مسجد اقصٰی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کے تقدس کی پامالی دنیا بھر کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین ہے۔

’یہ اسرائیل کی جانب سے جارحانہ اقدامات کے سلسلے میں ایک اور قابل مذمت واقعہ ہے۔‘

 اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ زہرا ممتاز بلوچ نے کہا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں آزادی اظہار رائے اور مذہب یا فلسطینی عوام کے عقیدے کے حق سے مطابقت نہیں رکھتیں، تمام انسانی اور انسانی حقوق کے قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کرتی ہیں۔

پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اقدام کرے، اس سال کے آغاز سے واضح طور پر جارحیت پر مبنی اقدامات عروج پر ہیں۔ ہم مسئلہ فلسطین کے لیے بلا روک ٹوک حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک قابل عمل، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے لیے اپنے مطالبے کی تجدید کرتا ہے، پاکستان القدس الشریف کو اس کے دارالحکومت کے طور پر مسئلہ فلسطین کا واحد منصفانہ اور جامع حل سمجھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ: لیڈی ڈاکٹر کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار

’ہم محنت کرتے ہیں تاکہ لوگ آنٹی نہ کہیں‘: نادیہ خان

پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا عمل تیز، 32 ہزار 588 افغان ڈی پورٹ

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان