تحریک انصاف کا میئر کراچی کے لیے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 20 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف نے میئر کراچی کے انتخاب کے ضمن میں جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے ایک اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کے امیدوار کی حمایت  کرے گی۔

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی پر میئر کراچی کے انتخابی عمل میں قبل از انتخاب دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو سندھ پولیس کے ذریعے اغوا کروایا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کر چکی ہے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جو پیپلز پارٹی چار بار بلدیاتی انتخاب سے پیچھے بھاگی وہ عجلت میں میئر کا انتخاب کروانا چاہتی ہے۔

’بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے انہیں کو اغوا کیا جارہا ہے۔ میئر کا انتخاب شفاف طریقہ کار سے ہونا چاہیے۔ پیپلز پارٹی نے چور دروازے سے میئر کے انتخاب کا راستہ اپنایا۔‘

تحریک انصاف کے اعلامیہ کے مطابق پارٹی سمجھتی ہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نہیں چاہتیں کہ عوامی مینڈیٹ قبول کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنڈی گھیب حملہ کیس: سزائے موت کالعدم، ملزمان کو فوری رہا کرنے کا حکم

عمران خان کے بیٹوں کو فوری ملاقات کی اجازت دی جائے، جمائمہ خان کی شہباز شریف سے اپیل

سلمان علی آغا کے متنازع رن آؤٹ پر ایم سی سی نے وضاحت جاری کردی

ایپل نے دوسری جنریشن کے ایئرپوڈز میکس 549 ڈالر میں متعارف کرا دیے

کنگ فیصل یونیورسٹی کی جینیوا انٹرنیشنل ایگزیبیشن میں بڑی کامیابی، 5 تمغے اپنے نام کرلیے

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگی اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو: نیو ورلڈ آرڈر کے بعد اگر ہم فیصلوں کی میز پر نہ ہوئے تو فیصلوں کا شکار ہو جائیں گے، خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا