بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس رواں ماہ مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیجیٹل والٹس نومبر کے آخر تک مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے۔

وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بی آئی ایس پی سے رجسٹرڈ مستحقین کو اگلی قسط انہی والٹس کے ذریعے ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت ہوگی، آصفہ بھٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں کیش لیس معیشت سے متعلق اقدامات پر جائزہ اجلاس میں مختلف اقدامات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کے نظام کو بھی ’راست‘ کیو آر کوڈز کے ذریعے کیش لیس بنایا جا رہا ہے، جس کے ذریعے اربوں روپے کی ادائیگیاں ڈیجیٹل نظام سے ممکن ہو رہی ہیں۔

وزیرِ اعظم کو بی آئی ایس پی کے تحت تیار کیے جانے والے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کی پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ دیہی علاقوں میں شعور و آگاہی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے جائیں تاکہ مکمل طور پر کیش لیس معیشت کا ہدف حاصل کیا جا سکے اور غیر رسمی معیشت کا خاتمہ ممکن ہو۔

مزید پڑھیں: کراچی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم تقسیم، بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق، متعدد زخمی

انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہی ہے، اور پاکستان کو بھی عالمی رفتار کے مطابق چلنا ہوگا۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ اسلام آباد میں سرکاری خدمات تک رسائی کے لیے تیار کی گئی موبائل ایپلی کیشن کو ’راست‘ کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے، اور اب ادائیگیاں اسی نظام کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔

اسلام آباد میں نئے کاروباری لائسنسوں کے اجرا کو بھی ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے، جب کہ تمام موجودہ دکانوں کو ’راست‘ کیو آر کوڈز کے ذریعے ادائیگی وصول کرنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ