کراچی، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم تقسیم، بھگدڑ مچنے سے ایک خاتون جاں بحق، متعدد زخمی

پیر 26 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے کیماڑی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک  خاتون جاں بحق، 8 بے ہوش ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کیماڑی میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم تقسیم کی جا رہی تھیں کہ اس دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی جس سے کئی افراد زخمی جبکہ 9 خواتین بے ہوش ہو گئیں، جنہیں بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا، جہاں ایک خاتون جاں بحق ہو گئی ہے۔

سربراہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر ڈاکٹر صابر میمن کے مطابق 20 کے قریب زخمیوں کو بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں میں زیادہ تر خواتین ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر صابر میمن کا کہنا ہے کہ اسپتال میں تاحال کسی کو مردہ حالت میں نہیں لایا گیا، زیادہ تر مریض دم گھنٹے سے متاثر ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش: چٹاگانگ کے پہاڑی علاقوں میں غذائی تحفظ کے لیے اقوام متحدہ سے تعاون کی اپیل

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ