پنجاب اسمبلے کے باہر دھرنا دیے نابینا افراد کے مطابق انہیں پنجاب کے مختلف محکموں میں مستقل نہیں کیا جارہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سب کی ماں ہیں، ہم ان کے بچے اپنے روزگار کے لیے دھرنا دے کر بیٹھے ہیں،
ان کا کہنا ہے کہ خدا کے واسطے ان کی التجا کو سنا جائے، پچھلے سال جب انہوں نے احتجاج کیا تھا تو ان پر لاٹھی چارج کیا گیا تھا اور پولیس کے ذریعے سخت سردی میں انہیں واٹر کیین کا استعمال سہنا پڑا تھا۔
نابینا افراد کے مطابق اب وہ دوبارہ احتجاج کے لیے اسمبلی کے باہر جمع ہوئے ہیں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے ان کا مطالبہ ہے کہ ان مطالبات، جو ان کے مطابق سراسر جائز ہیں، کو تسلیم کرتے ہوئے اس ضمن میں درکار اقدامات کیے جائیں۔
تفصیل عارف ملک کی اس رپورٹ میں













