پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جے یو آئی کے سینیٹر احمد خان نے ایوان بالا میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ کاسٹ کردیا۔
مزید پڑھیں: سینیٹر عرفان صدیقی کی صحت بگڑ گئی، 27ویں آئینی ترمیم پر ووٹ نہیں ڈال سکیں گے
قبل ازیں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ دونوں سینیٹرز 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں گے۔ آئینی ترمیم پر ووٹنگ سے کچھ دیر قبل دونوں ارکان ایوان بالا کے اجلاس میں پہنچے۔
قبل ازیں حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کی، جس پر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے بریفنگ دی۔
اس سے قبل حکمران اتحاد کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایوان بالا سے آئینی ترمیم کو پاس کرانے کے لیے ان کے پاس نمبر پورے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب پی ٹی آئی نے کہا تھا کہ ان کا کچھ سینیٹرز سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جن میں سیف اللہ ابڑو بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم بالکل بے ضرر ہے، رانا ثنااللہ
پاکستان تحریک انصاف نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کر رکھا ہے۔














