وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے تو جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ہم تو آرمی چیف کو صرف استثنا دینے جا رہے ہیں، اور ان کو اس پر بھی اعتراض ہے۔
استثنا پہ اعتراض ھے۔۔ ھم تو صرف آرمی چیف کو استثنا دینے جا رہے ھیں۔ عمران خان اینڈ کمپنی نے آرمی چیف جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا۔۔ باز گشت آج تک سنائ دے رہی ھے۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 10, 2025
انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان اینڈ کمپنی نے تو آرمی چیف جنرل باجوہ کو باپ بنا لیا تھا، جس کی باز گشت آج تک سنائی دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کی ہے جس پر پی ٹی آئی کو اعتراض ہے، آئینی ترمیم کی سینیٹ سے منظوری دے دی گئی ہے۔
عمران خان کے دور حکومت میں ان کے ایک وزیر شہریار آفریدی نے کہا تھا کہ آرمی چیف قوم کا باپ ہوتا ہے۔ ان کا یہ بیان آج تک ان پر تنقید کا سبب بن رہا ہے۔














