قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی رہائشگاہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے نسیم شاہ کی رہائشگاہ کے مین گیٹ کو نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تھانہ معیار میں واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ فائرنگ کے محرکات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔













