سحر خان صبا قمر کے حق میں بول پڑیں، سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کردیا

پیر 10 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سحر خان نے اداکارہ صبا قمر کی حمایت کرتے ہوئے سائبر کرائم کے نتائج سے خبردار کیا ہے۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب صبا قمر نے ایک ہفتہ قبل صحافی نعیم حنیف کو قانونی نوٹس بھیجا، جس میں یوٹیوب پر ان کے خلاف توہین آمیز تبصروں پر معافی اور ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

سحر خان نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر اپنی اسٹوری میں لکھا کہ انہیں ان لوگوں سے احترام ختم ہوتا جا رہا ہے جو سوچے سمجھے بغیر بولتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ کوئی شخص انٹرنیٹ پر آ کر کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ دے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے انتہا پسند اور زہریلے ذہنوں کو ضرور سوال کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بے بنیاد الزامات کیوں لگائے؟ اداکارہ صبا قمر نے صحافی کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

ڈرامہ جن کی شادی ان کی شادی کی اداکارہ نے یاد دلایا کہ نعیم حنیف نے جون میں ٹک ٹاک کریئیٹر ثنا یوسف کے قتل کے بعد اس پر الزام لگایا تھا کہ اس کی سوشل میڈیا سرگرمیاں اس کی موت کی وجہ بنیں۔ ایک اور ویڈیو میں انہوں نے سماجی رابطوں کی معروف شخصیت قندیل بلوچ کے بارے میں بھی یہی الزام لگایا، جنہیں 2016 میں ان کے بھائی نے قتل کیا تھا۔

سحر خان نے ان تبصروں کو شرمناک اور گھٹیا قرار دیا اور کہا کہ ہر شخص کو سائبر کرائم قوانین کے تحت اپنے حقوق سے آگاہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس حوالے سے آگاہی پھیلانے والے ایک منصوبے پر کام کر رہی ہیں اور انہیں صبا قمر پر فخر ہے کہ انہوں نے اس معاملے پر آواز اٹھائی۔

سحرخان نے کہا کہ ہمیں ایسے مستقبل کی طرف بڑھنا چاہیے جہاں رحم دلی اور ہمدردی، قیاس آرائی اور چغلی کی جگہ لے۔ ان کا کہنا تھا کہ الفاظ زخم بھی دے سکتے ہیں اور شفا بھی، اس لیے انہیں سمجھداری سے چننا چاہیے۔ انہوں نے سائبر کرائم ایکٹ 2016 کی دفعہ 20 کا حوالہ دیا جس کے مطابق کسی کو آن لائن بدنام کرنے پر 3 سال تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

دوسری جانب سینئر اداکارہ میرا نے انسٹاگرام پر صبا قمر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ غلط شخص سے الجھ گئی ہیں۔ میرا نے نعیم حنیف کو اصولوں کا پکا اور پاکستانی میڈیا کی معتبر شخصیت قرار دیا۔ ان کے علاوہ تقریباً تمام شوبز شخصیات صبا قمر کے مؤقف کی حمایت کر رہی ہیں۔

اتوار کے روز صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں نعیم حنیف کے اداکارہ فضا علی اور جوڑی شعیب ملک و ثنا جاوید کے خلاف توہین آمیز تبصروں کو نمایاں کیا۔ انہوں نے ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا جس میں وہ ثناء یوسف کے قتل پر نامناسب گفتگو کررہا تھا۔

صبا قمر نے کہا کہ نعیم حنیف جھوٹی خبریں پھیلانے، سستی شہرت حاصل کرنے اور محنتی لوگوں کی تذلیل کرنے کی عادت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ثناء جاوید کو ذاتی طور پر جانتی ہیں اور جانتی ہیں کہ جھوٹے الزامات نے انہیں ذہنی اذیت میں مبتلا کیا۔

صبا قمر نے کہا کہ انہیں کئی لوگوں نے بتایا ہے کہ نعیم حنیف نے آن اور آف اسکرین غیر مناسب رویہ اختیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی اور کے ساتھ بھی ایسا تجربہ ہوا ہے تو وہ آگے آئیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ورلڈ کوانٹم ڈے: نئی ٹیکنالوجی کے چیلنج پر ادارے تیار، ڈیٹا کو لاحق خطرات میں اضافہ

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا

سمندری ناکہ بندی اور فیصلہ کن گھڑی میں پاکستان کا ثابت قدم کردار